بین الاقوامی خبریں

بھارتی ایئرچیف کا افسروں کو آپریشن کیلیے تیار رہنے کا حکم

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے افسران کو مختصر نوٹس پر آپریشن کیلیے تیاررہنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف ایئر ڈیفنس ونگ کے 12 ہزار افسران کو خط میں لکھا ہے کہ فضائیہ موجودہ سازوسامان کے ساتھ ہی حملے کیلیے تیار رہے، ہدف پاکستان ہو سکتا ہے، بھارتی فضائیہ کے فائٹر اسکواڈرن کی تعداد 33 ہے جن میں 500 سے زائد جنگی طیارے ہیں۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

پاکستان دہشت گردی پر رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم کرائیں گے، بھارت

بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کرے ورنہ ہم اسے ایسا کرنے پر مجبور کردیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست سکم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ امید ہے پاکستان کا رویہ تبدیل ہوگا ،اگر تبدیل نہیں ہوگا تو اسے تبدیل کریں گے، گلوبلائزیشن کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کو دہشتگردی کو ہتھیار بناتے ہوئے غیر مستحکم کرنا ناممکن ہے کیونکہ عالمی برادری سب چیزوں سے واقف ہے۔ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

ایران دہشت گردی کے خلاف تعاون نہ کرے تو دنیا اسے تنہا کردے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا میں جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکا عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے لیکن نئے مستقبل کا آغاز دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں جب کہ ہمارا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے اتحاد کی تشکیل ہے اور یہ جنگ مذاہب، فرقوں یا تہذیبوں کے درمیان نہیں بلکہ وحشی مجرموں سے ہے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

امریکی طلبہ کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج، نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ

امریکی ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے نائب صدر مائیک پینس کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر ریاست انڈیانا کی ناٹرے ڈیم یونی ورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے لئے پہنچے تھے کہ درجنوں طلبہ نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا اور جیسے ہی مائیک پینس تقریر کے لئے اٹھے تو درجنوں طلبہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

مسئلہ كشميرحل کیے بغیربھارتی معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،عالمی کمپنیاں

عالمی كمپنيوں نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ كشمير اور مذہبی تنازعات بھارت میں غیر ملکی سرمايہ كاری کے لیے خطرہ ہیں جس کے نتیجے میں اس کی معيشت غير مستحكم ہو سكتی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس كے مطابق 17كھرب ڈالر ماليت كی دنيا كی صف اول كی كمپنی جے پی مورگن نے رواں ماہ اپنی 8 دستاویزات میں مذہبی اور سرحدی تنازعات كو بھارت ميں  اپنی سرمايہ كاری کے لیے خطرناک قرارديا۔ 380ارب ڈالر سے زائد كے اثاثے ركھنے والي ابردين اسيٹ منيجمنٹ كمپني نے بھی امریکی سیکورٹیز  اینڈ ایکسچینج کمیشن کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں ان ہی…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

چین نے امریکا کے 20 جاسوس ہلاک کیے، نیویارک ٹائمز

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 20 جاسوسوں کو قتل کیا یا پھر انہیں قید میں ڈال دیا۔ امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چین نے 2010 سے 2012 کے دوران سی آئی اے کے 20 کے قریب جاسوسوں کو قتل کیا یا پھر قید میں ڈالا۔ اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سی آئی اے کی معلومات ہیک ہوئیں یا پھر کسی خفیہ ایجنٹ کے ذریعے چینی حکام امریکی مخبروں کا کا پتہ لگانے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل نے 560 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک

طالبان نے افغان صوبے زابل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کر کے 20 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 15 کو زخمی کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں طالبان نے مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کئے جس میں کم از کم 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ صوبائی گورنر بسم اللہ افغان مل نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے آج صبح زابل کے ضلع جوئے کی بیشتر پولیس چیک پوسٹوں پر بیک وقت حملہ کیا جس میں خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا میں جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکا عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے لیکن نئے مستقبل کا آغاز دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں جب کہ ہمارا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لیے اتحاد کی تشکیل ہے اور یہ جنگ مذاہب، فرقوں یا تہذیبوں کے درمیان نہیں بلکہ وحشی مجرموں سے ہے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

شام میں داعش نے 19 شہریوں کو قتل کر کے لاشیں نذرآتش کردیں

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کر دیں۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں دراندازی کے بعد وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر مقتولین کی لاشوں کو آگ میں ڈال کر جلا…
Continue Reading »