بین الاقوامی خبریں

لندن میں تیزاب گردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تیزاب گردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک ہی رات میں تیزاب گردی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب لندن کے مختلف علاقوں میں 70 منٹ کے دوران تیزاب سے حملے کے پانچ واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اب چوریوں اور ڈکیتیوں کے لیے تیراب کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی دفاعی امداد پر سخت شرائط کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے بھارت سے دفاعی تعاون میں اضافے اور پاکستان کی امداد پر سخت شرائط عائد کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے 696 ارب ڈالر کا دفاعی پالیسی بل منظور کرلیا جس میں پاکستان کو دی جانے والی امداد پر سخت شرائط عائد کردی گئیں جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھارت سے دفاعی تعاون میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوان زیریں میں قومی دفاعی پالیسی بل 2018 پیش کیا گیا جس کے حق میں 344 اور مخالفت میں 81 ووٹ ڈالے گئے اور یہ بل یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

امریکی ثالثی میں اسرائیل و فلسطین کے درمیان آبی معاہدہ طے

 امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پانی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کیلیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جیسن گرین بلیٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اور فلسطینی نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطین کو سالانہ 33 ملین کیوبک میٹر پانی دیگا۔ امریکی نمائندے نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس سے قبل فلسطین کو پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔ معاہدے کے تحت 23 ملین کیوبک میٹر پانی اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کو مہیا کیا جائیگا جبکہ 10…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں یوم شہدا پر ہڑتال، زندگی مفلوج، تمام حریت قیادت نظر بند

 سری نگر: کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم شہدا کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق حق خود ارادیت کے حصول تک شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے سبب سری نگر اور دیگر چھوٹے بڑے قصبوں میں نظام زندگی مفلوج رہا، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی، مشترکہ حریت قیادت نے ہڑتال اور ’’نقشبند صاحب سری نگر ‘‘جہاں 1931کے شہدا دفن ہیں کی طرف مارچ کی کال دی تھی تاہم کٹھ…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

بھارت پورے چین کو نشانہ بنانے والے جوہری میزائل تیار کر رہا ہے، امریکی ماہرین

امریکی جوہری ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اپنے ایٹمی اثاثوں کی تجدید کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور اب وہ ایسے میزائلوں کی تیاری میں مصروف ہے جنہیں چین کے کسی بھی حصے پر داغا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی ماہرین ہینز ایم کرسٹینسن اور روبرٹ نورِس نے ڈیجیٹل جریدے ’’آفٹر مڈنائٹ‘‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ اب بھارت کی توجہ کا مرکز تبدیل ہو چکا ہے اور وہ پاکستان کے بجائے چین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جوہری حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔ ان دو…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

شامی شہر ادلب میں خودکش دھماکا، 37 افراد ہلاک

 شامی شہرادلب میں خودکش بمبار نے بارودسے بھری گاڑی باغیوں کے ایک اجتماع سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 37افرادہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ایک ٹیکسٹائل فیکٹری تباہ ہوئی جسے حیاہ تحریر الشام نامی باغی گروپ اپنے مرکزی دفترکے طورپراستعمال کر رہا تھا، یاد رہے کہ حیات تحریر الشام نامی تنظیم کا تعلق القاعدہ سے رہا ہے جو بعد میں النصرہ فرنٹ میں ضم ہو گیاتھا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ادلب شہرکے زیادہ حصے پر عسکریت پسند جنگجوؤں کا قبضہ ہے جبکہ ترکی کی سرحد سے متصل اس صوبے میں کنڑول کے خواہش مند عسکری پسند گروپوں کے درمیان ایک عرصے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید

مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا ۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

روس نے30 امریکی سفارتکار نکال دیے

 امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں امریکا سے نکالے گئے اپنے35 سفارتکاروں کے جواب میں روس نے بھی 30 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدرکر دیا۔ روسی ذرائع کے مطابق روس نے 2016میں امریکا سے اپنے 35 سفارتکاروں کی ملک بدری کے جواب میں امریکا کے بھی 30 سفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس نے گزشتہ سال کے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، چین

چین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی برادری کی بہت زیادہ توجہ حاصل ہورہی ہے جبکہ پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیا کے اہم ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جینگ شوانگ نے کہا کہ کشمیر میں ایل او سی پر تنازع سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید،1زخمی

 اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے مبینہ طور پر جھڑپ کے دوران فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے اسپتال میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین کیمپ میں ایک فلسطینی شخص نے فورسز پر فائرنگ کی اور دھماکا خیز مواد پھینکا جس کے بعد فورسز نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید کیے…
Continue Reading »