مفتی عبدالرحمن قمر

چار جولائی یوم آزادی

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک اتفاق سے آج میرا کالم لکھنے کا دن ہے اور چار جولائی بھی ہے اور میں امریکن سیٹیزن بھی ہوں ۔ اس لیے آج امریکہ کے آزادی کے دن پر آزادی پر ہی کچھ لکھنا چاہتا ہو ں ، ہوسکتا ہے آپ کو کوئی فائدہ نہ ہو مگر تھوڑی بہت معلومات ضرور مل جائیں گی، چار جولائی1776ءکو تھامس جیفرسن نے آزادی کا اعلامیہ لکھا اور جیفرسن کے لکھے ہوئے مسودہ کو کانگریس نے منظور کرلیا ۔ اعلامیہ کا معرکة الاراءحصہ کچھ یوں تھا ”ہم ان حقائق کو صاف ظاہر سمجھتے ہیں کہ تمام انسانو ںکو برابر پیدا…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

رمضان میں کیا کھویا کیا پایا

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک آج سے ٹھیک ساٹھ سال پہلے دس گیارہ برس کی عمر تھی ہماری رہائش کوچہ تیرگراں موچی دروازہ لاہور میں تھی اور خراسیاں والی مسجد اندرون لوہاری دروازہ قرآن پاک حفظ کرنے کے لیے جاتے تھے ۔ جناب قبلہ قاری محمد حنیف صاحب رحمة اللہ ایک درویش صفت استاد تھے سارا دن قرآن حفظ کراتے اور رات کو قیام اللیل کرتے تھے لکڑی کا ایک ہتھا تھا جس پر ہاتھ رکھ کر اوپر سر رکھ دیتے اور یوں ہلکی پھلکی نیند کرلیا کرتے۔ مدرسہ سے جو تنخواہ ملتی وہ طلباءکو دودھ پلا کر دیا کرتے تھے ۔…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

جمعة الوداع

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک غالباً جمعة الوداع کی اصطلاح حجة الوداع سے لی گئی ےہ ۔ حجة الوداع اس لئے کہ اس حج کے بعد سرکار دو عالم اس ظاہری دنیا سے پردہ پوش ہو گئے ۔ اس لیے وہ آخری حج حجة الوداع ہو گیا ۔ رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں رمضان کے آخری جمعة المبارک کو جمعة الوداع کہا گیا ، چونکہ رمضان المبارک کے بعد شوال کا پہلا جمعہ صرف ایک جمعہ ہوگا ، رمضان کا آخری جمعہ سترجمعوں کے برابر تھا اصل برکت جمعہ شریف کی بھی ہے، کئی روایات ملتی ہیں ، ان میں ایک…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک انبیاءکرام کا تذکرہ امہات المومنین کا تذکرہ ہمارے ایمان کو تازہ کرنے کے لیے کافی ہے ۔ اگر ان کی سیرت پر بھی عمل کرنے والے بن جائیں تو سونے پر سہاگہ ہوگا ۔ سیدہ عائشہ صدیقی رضی اللہ عنہا ایک عظیم باپ کی بیٹی تو تھی ہی مگر امام الانبیاءکی معتمد ترین رفیقہ حیات ہونے کی حیثیت سے جہاں عظمت وفضیلت میں منفرد ہیں وہاں پر سرکار دو عالم کے قرب وجوار میں رہنے والے لوگوں نے بھی آ پ کی عظمت کا اعتراف کیا ۔ سیدہ فاطمة الزہرا سے پوچھا گیا آپ تو اپنے والد…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

اُم المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک ہمارا وجود ود چیزوں سے مرکب ہے ایک جسم ہے اور دوسری روح ہے جسم روح کے بغیر نامکمل ہے اور روح جسم کے بغیر بے معنی ہے ۔ اگر یہ دونوں الگ الگ ہوں تو ہمارا مشاہدہ یہ ہے کہ کوئی بھی اپنی سگی ماں یا سگے باپ کے مردہ جسم یعنی بغیر روح کے رات گزارنا پسند نہیں کرتا ، ایسے ہی جس مکان میں یاراہ گزر پر روح کا بسیرا ہو تو لوگ نہ رات گزارنا پسند کرتے ہیں نہ اس راہ گزر سے گزرنا پسند کرتے ہیں ۔ مگر حیرت اس وقت ہوتی…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

مقامِ سیدہ فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہا

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک محترم قارئین!حضرتِ سیدہ ، طیبہ ، طاہرہ ، راکعہ، ساجدہ، زاہدہ، عابدہ، فاطمہ زہرا ؓ مقام ہمارے قلم اور زبان سے کیا بیان ہوسکتا ہے ؟ جبکہ اللہ تعالیٰ ان کی پاکی اور عظمت وشان خود بیان فرماتا ہے ، پھر اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شان اور عظمت جنت کی عورتوں کی سردار قرار دے کر واضح فرما دیا !اپنے جگر کا ٹکڑا فرما کر شان واضح کردی ، پھر فرمایا کہ جو اسے خوش کرے وہ مجھے خوش کرتا ہے ، جو انہیں ناراض کرے وہ مجھے ناراض کرتا…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

استقبال رمضان!!!

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک حضرت سلمان فارسیؓ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالمﷺ نے شعبان المعظم کے آخر میں جمع کیا اور پھر وعظ فرمایا۔ اے لوگو تمہارے پاس عظمت والا، برکت والا مہینہ آرہا ہے۔ وہ مہینہ جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کئے ہیں اور اس کی رات میں قیام کرنا (تراویح) تطوع قرار دیا ہے جو اس میں نیکی کا کوئی کام کرے یعنی عبادت کرے وہ اس طرح ہے جیسے اور مہینے میں فرض ادا کیا ہے اور جس نے اس ماہ میں ایک فرض ادا کیا…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

دور صحابہ کا گورنر!!!

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک فرمان نبویﷺ ہے، میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے فلاح پا جاﺅگے، حقیقت بھی یہی ہے، تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کیلئے صحابہ کی زندگی یکساں مفید ہے، صرف غور و فکر کی ضرورت ہے۔ فاروق اعظمؓ نے حضرت عمیر بن سعد الانصاریؓ کو حمص کا گورنر بنا کر بھیجا ایک سال گزر گیا ان کی کوئی خبر فاروق اعظمؓ تک نہ پہنچی، آپؓ نے کاتب سے سیدنا عمیر بن سعدؓ کو خط لکھوایا جیسے ہی میرا خط ملے مال غنیمت اور مال خراج کےساتھ فوراً مدینہ پہنچو۔ خط ملتے ہی…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

آزمائش!!!

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک جس کے پاس آرام و آسائش ہو۔ اُس کی آزمائش بھی اُسی طرح کی ہوگی جو درویش فقر و فاقہ سے مزین ہوگا۔ اُس کی آزمائش بھی اُسی حساب سے ہوگی۔ آرام و آسائش تن آسان بنا دیتی ہے جب محنت سے ہاتھ اُٹھائے گا تو یقیناً دوسرے اسباب مال و دولت کیلئے تلاش کرےگا۔ جس سے طمع و لالچ در آئےگا۔ پھر لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائےگا۔ کبھی پیٹ نہیں بھرے گا اور پھر ایک دن آزمائش کی لپیٹ میں آجائےگا۔ پھر اُس سے مفر نہیں۔ حساب تو دینا ہی ہوگا۔ یہی ازلی ابدی قانون ہے۔…
Continue Reading »
مفتی عبدالرحمن قمر

معجزہ معراج النبی !!!

مفتی عبدالرحمن قمر،نیویارک پیر محمد کرم شاہ الازہری اپنی سیرت کی مایہ ناز کتاب ضیاءالنبی میں لکھتے ہیں ۔ واقعہ معراج کی اہمیت صرف اسی قدر نہیں کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب بندے اور برگزیدہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین وآسمان بلکہ ان سے بھی ماورآ اپنی قدرت وکبریائی کی آیات بنیات کا مشاہدہ کرایا بلکہ اس میں ستم رسیدہ اہل اسلام کے لیے بھی ایک مژدہ ہے کہ شب غم اب سحر آشنا ہونے والی ہے تمہارا ٓافتاب اقبال ابھی طلوع ہوا چاہتاہے ۔ شرق وغرب میں تمہاری سطوت کا ڈنکا بجے گا ،…
Continue Reading »