اویس نصیر

مشال خان ایک دیا تھا جوبجھا دیاگیا!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس عام طور پر کہا جاتا ہے کہ انتہاءپسندی کا عنصر زیادہ تر ان لوگوں میں پایا جاتا ہے جن کے پاس علم کی کمی اور جذبات کی زیادتی ہوتی ہے۔ مگراس پر کیا کہا جائے کہ یونیورسٹی کے پڑھے لکھوں نے ایک نوجوان طالبعلم پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگا کر انتہائی تشدد کے بعد اسے نہ صرف قتل کردیا بلکہ اس کی لاش کی بے حرمتی بھی کرتے رہے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں واقع ولی خان یونیورسٹی کا۔ واقعہ کے مطابق 13اپریل کو چند نوجوان مشال خان کو ڈھونڈ…
Continue Reading »
اویس نصیر

ایک اور یادگار چھکا!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس کرکٹ کے کھیل اور اس کے ریکارڈز سے دلچسپی رکھنے والے حضرات شارجہ میں جاوید میانداد کے چھکے کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ مشہور چھکا ہے۔ جو جاوید میانداد نے ایک سنسنی خیز مقابلے کی آخری گیند پر بھارت کےخلاف جب پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے چار رنز درکار تھے لگا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جاوید میاں داد کے سامنے باﺅلر تھے چتن شرما جو یارکر کروانا چاہتے تھے مگر جاوید میانداد اس یارکر کو فُل ٹاس بنا کر چھکا لگانے میں کامیاب…
Continue Reading »
اویس نصیر

پانامہ کا اونٹ کب اور کس کروٹ بیٹھے گا؟

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس پانامہ کیس جو ابتداءہی سے قانون کم اور سیاسی کیس زیادہ محسوس ہو رہا تھا اب اس کے اثرات نمایاں نظر آنے لگے ہیں ۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد عوام کی دلچسپی میں یکسر کمی واقع ہوئی ہے ۔جبکہ سیاست دانوں کی بے چینی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ چار ماہ تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کا جائزہ لیا جائے تو علم ہوتا ہے کہ وہاں بھی جج صاحبان کے ریمارکس اور وکلاءکی گفتگو نے اس کارروائی کو سانپ سیڑھی کا کھیل بنا رکھا ہے ۔ مقدمہ کرنے والوں نے ثبوت کے…
Continue Reading »
اویس نصیر

پی ایس ایل کے ثمرات!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس دوبرس ادھر کی بات ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نام سے جو ایک پودا لگایا تھا اب اس کے ثمرات ملنے لگے ہیں۔ اسکی تازہ ترین مثال نوجوان لیگ اسپنر شاداب خاں ہے جس نے حالیہ پی ایس ایل میں ایسی شاندار کارکردگی دکھائی کہ سلیکٹرز اسے قومی ٹیم میں شامل کرنے پر مجبور ہو گئے۔ سلیکٹرز کا خیال ہو گا کہ شاداب تجربہ حاصل کرتے کرتے آئندہ ورلڈ کپ تک تیار ہو جائے گا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اس پر بھروسہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے…
Continue Reading »
اویس نصیر

ڈیلس کی ادبی رونق

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس یوں تو ڈیلس میں ادبی سرگرمیاں جاری ہی رہتی ہیں مگر ہفتہ رفتہ میں جو ادبی رونق دیکھنے میں آئی اس کے مواقع کم کم نظر آتے ہیں ۔ اس ادبی رونق کی اصل وجہ ایک فلاحی تنظیم کے تحت ہونے والا فنڈ ریزنگ ڈنر اور مشاعرہ تھی ۔ اس کا اہتمام امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل نے کیا تھا جس کا شمار فری میڈیکل سہولت فراہم کرنے والی تنظیموں میں ہوتا ہے ۔ یوں تو اس تنظیم کے تحت فنڈ ریزنگ ڈنر ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اس بامقصد پروگرام میں مشاعرے کو بھی…
Continue Reading »
اویس نصیر

مردم شماری….ترقی کی جانب ایک اور قدم!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس اس حقیقت سے کیسے انکار ہوسکتا ہے کہ ملک کی بہتر منصوبہ بندی ترقی میں مردم شماری کا عمل ایک اہم کردارادا کرتا ہے ۔ دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا ایک راز یہ مردشماری ہی تو ہے جس سے حاصل کردہ معلومات تک سامنے رکھ کر نہ صرف اپنی منصوبہ بندی کا جائزہ لیتے ہیں بلکہ اپنی ترقی کی رفتار کو تیز سے تیز تر کرتے رہتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے اسے کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی ۔ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اب تک صرف پانچ بار مردم شماری ہوئی ہے…
Continue Reading »
اویس نصیر

پی ایس ایل کا فائنل ….روشنی کی نئی کرن

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے قبل لاہور کی دہشت گردی نے اس کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ بعض ماہرین کا خیال تھاکہ یہ دھماکہ فائنل رکوانے کے لیے ہی کیاگیا ہے ۔ ایسے میں پاکستان آرمی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد جب حکومت پنجاب نے فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا تو پوری قوم نے اس فیصلے پر خوب جشن منایا ان کا جوش وخروش دیدنی تھا ۔ ان کے خیال میں یہ فیصلہ نہ صرف دہشت گردی کو کرارا جواب ہے بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی…
Continue Reading »
اویس نصیر

یادگار لمحات!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس یوں تو ہر کسی کو اپنی زندگی میں دکھ اور سکھ کے بے شمار لمحات سے گزرنا پڑتا ہے، لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے جب دکھ اور سکھ ایک ساتھ یکجا ہو کر ان لمحات کو یادگار بناد یں۔ پچھلے دنوںمجھے کچھ ایسی ہی ملی جُلی کیفیت سے گزرنا پڑا جب میں نے اپنی اکلوتی بیٹی ارحمہ اویس کی شادی خانہ آبادی اور رسم رخصتی کی تقریب منعقد کی۔ ایک عظیم فرض کی ادائیگی پر ہر چند میرا دل خُوش تھا مگر آنکھیں پُر نم تھیں۔ جس بیٹی کو میں نے بڑے ناز سے پالا، آج…
Continue Reading »
اویس نصیر

پاناما اور پی یس ایل کا فائنل راﺅنڈ!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس حقیقت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو علم ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کے دو ہی محبوب مشغلے ہیں۔ ایک کرکٹ اور دوسری سیاست۔ یہ دونوں مشغلے آپس میں اس قدر گڈ مڈ ہوئے ہیں کہ کبھی کرکٹ میں سیاست نظر آتی ہے تو کبھی سیاست میں کرکٹ ، اب تو خیر ایک کرکٹر عمران خان میدانِ سیاست میں واردہوچکے ہیں جن کے بعد سیاسی گفتگو بھی کرکٹ کی زبان میں کی جاتی ہے ۔ آپ نے بھی ایمپائر کی انگلی اور ایک گیند پر دو وکٹیں گرانے کی باتیں ضرور سنی ہوں گی ۔ سیاسی گفتگو…
Continue Reading »
اویس نصیر

پی ایس ایل کے حلوے میں کڑوے بادام!!!

اویس نصیر،بیوروچیف ڈیلس دوسرے پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا ۔ کھلاڑی پُر جوش تھے اور تماشائی بھی ۔ پاکستان میں بھی کرکٹ کے شائقین دیوانے تھے کہ اس بار ٹورنامنٹ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے شاندار آغاز سے یہ اندازہ لگانا بالکل آسان تھا کہ اس بار ٹورنامنٹ اپنی کامیابی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا اور ساتھ ہی ساتھ اس ٹورنامنٹ کے مین گیٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ بھی پاکستان میں وارد ہو جائے گی ۔ ہر کوئی ٹورنامنٹ کی کامیابی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے روشن امکانات…
Continue Reading »