کھیلوں کی خبریں

جمیکا ٹیسٹ؛ پاکستان نے 4 وکٹوں پر 201 رنز بنالئے

کنگسٹن:  پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنالئے۔ ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنالئے۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپننگ جوڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی، اظہرعلی 15 اور احمد شہزاد 31 رنز بنا کر…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

جمیکا:  پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ میچ سے قبل یونس خان کو اعزاز حاصل کرنے کے لئے 23 رنز درکار تھے جنہوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کئے بلکہ پاکستان کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔ یونس خان نے 116 ٹیسٹ میچز میں 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت کی اوسط سے 10…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

یونس خان نے کامیابی کو والدین اور باب وولمر کے نام کر دیا

 لاہور:  یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر اپنی اس کامیابی کو پورے پاکستان، والدین اور آنجہانی کوچ باب وولمر کے نام کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو پیغام میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ” یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے، اپنی اس کامیابی کو اپنی والدہ، مرحوم والد اور آنجہانی باب وولمر کے نام کرتا ہوں۔“ یونس خان نے مزید کہا کہ ” میں اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے پورے کیریئر کے دوران مجھے…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

یونس خان اپنا بیٹ نیلام کرکے رقم فلاحی ادارے کو دیں گے

جمیکا: ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے یونس خان اپنا بیٹ نیلام کرکے رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کریں گے۔ یونس خان نے گزشتہ سال سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ”10 ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد اپنا بیٹ نیلام کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ٹی سی ایف پاک نامی فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گا۔“
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

وزیراعظم نوازشریف کی یونس خان کو مبارکباد

 اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو وزیراعظم نوازشریف نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے نوازشریف کا کہنا تھا کہ یونس خان نے یہ سنگ میل عبور کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور قوم کو ان کے اس اعزار پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز یونس خان  ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے  116 ویں ٹیسٹ میچ کی…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی کو جھکانے کیلیے بھارتی ہوم ورک مکمل

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو جھکانے کیلیے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا، دباؤ ڈالنے کیلیے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا آپشن کھلا رکھا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ 27 اور 28 اپریل کو دبئی میں ہورہی ہے جس میں ریونیو اور اصلاحات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے ہیں، اس حوالے سے بی سی سی آئی نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، گزشتہ روز بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری کی زیرسربراہی ایک میٹنگ ہوئی جس میں موقف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی مقرر کردہ…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا

جمیکا: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دے دیا ہے۔ یونس خان نے اعلان کیا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں کیریئر کی آخری سیریز کھیلیں گے لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں ریٹائر ہونے کا بہتر وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ آپ کو مزید ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہوں نہ کہ وہ سمجھ رہے ہوں کہ آپ کو رخصت ہو جانا چاہیئے۔…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

ناصرجمشید کی ضمانت میں21جون تک توسیع ہوگئی

لاہور: انگلینڈ میں مقیم ناصر جمشید کی ضمانت میں 21 جون تک توسیع ہوگئی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید پر فرد جرم عائد پاکستان سپرلیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سہولت کاری کے ملزم پی سی بی کے نوٹس کا پیر کو جواب دینگے، انہوں نے گزشتہ دنوں ویڈیو پیغام میں عدم تعاون کا الزام مسترد کرتے ہوئے انگلینڈ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات مکمل ہونے تک مہلت طلب کی تھی جب کہ پی سی بی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری جواب پر اصرار کیا تھا۔
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

بارش سے متاثرہ جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 278 رنز بنالئے

کنگسٹن: میزبان ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے۔ ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلا سیشن نہ ہوسکا تاہم دوسرے سیشن میں میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز سے دوبارہ شروع کی تودوندرا بشو 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوزیف بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ گئے۔ میزبان…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی تردید کردی

جمیکا: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ یونس خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ سے کیا سوال پوچھا گیا، میں نے اس کا کیا جواب دیا اور عوام تک میرا کیا موقف پہنچا اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ہر اننگز میں سنچری بھی بناؤں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں: یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینے…
Continue Reading »