جمال محسن

لائف انشورنس کا اپنی زندگی میں فائدہ

جب بے روزگاری بڑھتی ہے اور معاشی بحران آتا ہے تو لوگوں کو روز مرہ کے اخراجات پورا کرنے کے لیے کیش کی ضرورت پڑتی ہے لیکن انکی انوسٹمنٹ میں لگائے ہوئے پیسے پھنسے ہوتے ہیں کیونکہ مارکیٹ ویلیو اپنی اصل ویلیو کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔ اپنے ریٹائر منٹ پلان(401 K)سے پیسے نکالنا ایک راستہ ضرور ہے لیکن ایک تو انکی ویلیو چند برس قبل کے مقابلے میں کم ہے اوردو سرے ریٹائرمنٹ پلان سے60برس کی عمر سے قبل پیسے نکالنے میں جرمانہ لگتا ہے ۔ یوں تو گھر بیچ کر کیش کا حصول بھی ایک آپشن…
Continue Reading »
جمال محسن

تھینکس گیونگ پر دعاﺅں کےساتھ کچے دوائیں

شکرخدا کا جذبہ ہر انسان کے دل میں ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب و ملک سے تعلق رکھتا ہو، یہی وجہ ہے کہ تھینکس گیونگ ڈے امریکہ کا وہ تہوار ہے جسے اپناتے ہوئے پاکستانیوں اور مسلمانوں کو قابل اعتراض نہیں معلوم ہوتا۔ ہاں کچھ مسلمان فخریہ یہ کہتے ہوئے ضرور سنے جاتے ہیں کہ تھینکس گیونگ ڈے ان کیلئے اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ پانچ مرتبہ تھینکس گیونگ کا حکم دیتا ہے حالانکہ ان میں وہ مسلمان بھی یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں جو عملی طور پر ایک وقت بھی سر بہ سجود نہیں ہوتے۔ شکریہ ادا کرنا…
Continue Reading »
جمال محسن

بڑھاپے میں ”مال و دولت“ اور صحت کی دولت“ کا تحفظ

ہم ایک نئے وطن میں نئے ماحول اور نئے فنانشل سسٹم میں رہ رہے ہیں۔ یہاں ہم سب معاشی جدوجہد میں اتنے مصروف ہیں کہ ہم اپنی مالی منصوبہ بندی کرنا بھول جاتے ہیں اور یا پس پشت ڈال دیتے ہیں حالانکہ پیسے بچانا اور انہیں مناسب جگہ لگانا اتنا ہی اہم ہے جتنا پیسے کمانا۔ کیونکہ ہر شخص کی زندگی میں ایک وقت بچائے ہوئے پیسوں سے اپنا کام چلانا ہوتاہے۔ اپنے وطن میں والدین اور بڑے بھائی بہن ایڈوائزر کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن یہاں وہ سہولت بھی میسر نہیں۔ اسی لئے گزشتہ دس برسوں سے میں…
Continue Reading »
جمال محسن

فنانشل پلاننگ کےلئے بھی بزرگوں کی رہنمائی ضروری

بعض اوقات بڑے ذمہ دار نوجوان بھی بچت اور انوسٹمنٹ وقت پر شروع نہیں کرپاتے ۔ کریڈٹ کارڈ کے قرضے اور اسٹوڈنٹ لون کے بوجھ سے وہ نوجوان اتنا دبا ہوتا ہے کہ وہ سیدھا دیکھ بھی نہیں پاتا ۔ ان حالات میں نوجوانی کا وہ قیمتی وقت یونہی گزار دینا انکے لیے بڑا آسان ہے ۔ جوانی کا وہ قیمتی وقت اگر برباد ہوگیا تو پھر بڑھاپے کے لیے بچانا مزید دشوار بن جاتا ہے ۔ یہاں گھر کے بزرگ خواہ دادا، دادی ، نانا ، نانی ہوں یا والدین خود اپنے نوجوان بچوں کو بچوں کو سیدھی پٹری…
Continue Reading »
جمال محسن

جہیز اور مہر سے بڑا قیمتی اثاثہ!!!

خطا کسی کی، سزا کسی کو، مالی ذمہ داریاں اٹھانے والے کے پاس اگر لائف انشورنس نہ ہو یا ناکافی ہو تو یہ اس شخص کی خطا ہے بلکہ جرم ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اس جرم کی سزا اسے ملنے کے بجائے کسی اور کو بھگتنی پڑتی ہے۔ عموماً اہل خانہ کو۔ اولاد تو نا سمجھ ہو سکتے ہیں لیکن بیویوں کو انتہائی سنجیدگی سے اس پلان کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ یہ لائف انشورنس پلان مہر اور جہیز سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ لائف انشورنس کمانے والے کی موت پر اس کی آمدنی کا نعم البدل…
Continue Reading »
جمال محسن

یہاں کل کیا ہو،کس نے جانا؟

کہتے ہیں زندگی ایک سفر ہے اگر یہ مان لیں تو پھر یہ سفر طے کرنے کیلئے آپکو ایک موزوں گاڑی اور مناسب شاہرہ کا انتخاب کرنا ہو گا اور زندگی کے سفر میں شاہراہ پر پڑے روڑوں اور دوراہوں سے نمٹنے کا انتظام پہلے سے رکھنا ہو گا۔زندگی کے سفر میں رکاوٹیں اور تبدیلیاں لازمی ہیں یہ کبھی گڑھوں کی شکل میں کبھی سپیڈ بریکر کی صورت میں ملتی ہیں اور کبھی شاہراہ مکمل طور پر بند ملتی ہے اور آپکو یو ٹرن بنا کر واپس وہیں پہنچا دیتی ہے جہاں سے آپ نے سفر شروع کیا تھا۔ بعض…
Continue Reading »
جمال محسن

تعلیم اور تنخواہ کی رشتہ داری!!!

” تعلیم انمول ہے لیکن کالج مفت نہیں “ بہت سے لوگ کالج فیس کو بجلی اور کیبل کی طرح دیکھتے ہیں حالانکہ کالج کے اخراجات آپ کے بچوں میں ایک انوسٹمنٹ ہے ، بل نہیں ہے ۔ خرچ اور انوسٹمنٹ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پیسہ خرچ کرنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے جبکہ پیسہ انوسٹ کرنے کے بعد بڑھتا ہے اور عرصہ دراز تک وہ آپ کی معمولی سی سرمایہ کاری پر ریٹرن دیتا رہتا ہے ۔ بچو ںکی تعلیم نہ صرف ایک ذمہ داری ہے بلکہ سرمایہ کاری بھی ہے ۔ آپ کے بچوں کی…
Continue Reading »
جمال محسن

کیسے کریں بڑھاپے کیلئے راستہ ہموار؟

اپنے وطن عزیز پر بھی لوگ 50 برس پر پہنچ کر ہی اپنے اوپر بڑھاپا طاری کر لیتے ہیں اپنے رکھ رکھاﺅ ان کی وضع قطع اور بات چیت سے بڑھاپا ٹپکنے لگتا ہے۔ عورتیں اپنا میک اپ بنو اور مرد حضرات اپنے حلئے سے بے توجہی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ گفتگومیں ان کی موت آس پاس منڈلاتی نظر آتی ہے۔ مثلاً میاں ہم تو پکے آم ہیں اب گرے کہ تب، بیٹا ہماری زندگی کا اب کیا بھروسہ ہماری نظروں کے سامنے شادی کر لو کیا پتہ ہماری آنکھیں کب بند ہو جائیں وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہاں خالص…
Continue Reading »
جمال محسن

اپنے پیاروں کیلئے آپ کیا چھوڑ یں گے؟

کوئی بھی شخص اپنی موت کے بارے میں سوچنا پسند نہیں کرتا۔ حالانکہ مذہب بھی ہمیں یہ سوچنا سکھاتا ہے کہ اپنی زندگی میں نیک کام ایسے کرو کہ جیسے یہ تمہارا دنیا میں آخری دن ہو۔ اگر آپ کے پیارے آپ کی موت کے بعد مالی مصائب سے دوچار ہو سکتے ہیں تو ان کیلئے مالی بندوبست اپنی زندگی میں کر جانا ایک نیک کام ہے۔ آپ کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ آپ کی اچانک موت کے بعد آپ کی فیملی اور آپ کے دلاروں کے پاس آپ کے کفن دفن، آپ کے قرضوں (مارگیج، کریڈٹ کارڈ،…
Continue Reading »
جمال محسن

کہاں سے آئے ہیں یہ پیسے ؟

جمال محسن Mattressکے نیچے چھپائے ہوئے پیسے آپ کو ٹیکس بچانے میں ضرور مدد دیتے ہیں لیکن گھر خریدنے میں اورنہ ہی اشیا خریدنے کی پاور برقرار رکھنے میںمدد دیتے ہیں ۔ بہت سے کاروباری حضرات جو کیش بزنس مین ہیں فوری طور پرگدے کے نیچے یا آنگن میں دفنا کر آمدنی پرٹیکس بچا لیتے ہیں اور کچھ اولڈ فیشن لوگ بھی اپنے پیسوں کو گر پر رکھنا زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ۔ گھر کے آنگن میں دفنائے ہوئے پیسے لمبے عرصے تک دفنائے رکھنے میں آپ دو طرح سے نقصان اٹھاتے ہیں ۔ ایک تویہ کہ آپ کے پیسوں…
Continue Reading »