خواجہ¿ خواجگان محمد معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی تبلیغ اسلام

محترم قارئین!اس آرٹیکل میں خواجہ صاحب علیہ الرحمة کی تبلیغ واشاعت اسلام کے حوالہ سے تحریر کیا جائے گا چونکہ رجب المرجب میں مختلف مقامات پر دنیا بھر میں آپ کا عرس بڑے تزک واحتشام سے منایا جاتا ہے اور ہر کالم نگار اپنی اپنی وسعت علمی وقلبی کے مطابق آپ علیہ الرحمة کی خدمات دینیہ کو اخبارات میںبھی خراج محبت وعقیدت پیش کرتا ہے ۔ تو قبلہ پیر ومرشد پیر طریقت ، رہبر شریعت شمس المشائخ حضرت العلام حضرت صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدری رضوی صاحب دامت برکاتھم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان کے زیر…
Continue Reading »

مال کی حقیقت !!!

محترم قارئین !سب خوبیاں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں ۔ جس نے اپنی پختہ وحدانیت کے ثبوت پر ظاہری و باطنی موجودات کے دلائل کے ساتھ اپنی قدرت کاملہ کو دلیل بنایا اور کائنات کی تبدیلیوں میں غور وفکر کرنے والے انسان کے لیے پُرحکمت دلائل اور مختلف اشیا کے ایجاد واختراع کو منہ بولتا ثبوت بنایا ۔ قضا کے قاصد نے تقدیر کے قلم سے تیزی سے گزرنے والے موجودات پر لکھ دیا ہے کہ ان کے اسرار ورموز کو سوائے ارواح طیبہ کی زبان کے کوئی نہیں پڑھ سکتا ۔ عقل مندوں کی آنکھوں کے لیے فہم وادراک کے…
Continue Reading »

فکر آخرت

قاری لیاقت علی محترم سامعین !جس صاحب ایمان کو فکر آخرت حاصل ہو جائے دنیا میں اس سے بڑھ کر اس کے لیے کوئی نعمت نہیں ۔ کیونکہ آخرت کی کامیابی کا معیار فکر آخرت ہی ہے تو جو آخرت میں کامیاب ہو جائے یہی بڑی کامیابی ہے ۔ باقی تمام تعریفیں تو اللہ عزوجل کے لیے ہی ہیں جو بہت رحیم وکریم بہت زیادہ احسان فرمانے والا ، عزت والا،ہمیشہ رہنے والا ، بلند، جنتی ، قوت والا ، سلطان ، سب سے اول کہ جب زمانہ بھی نہ تھا ، سب سے آخر کہ جب کائنات بھی نہ…
Continue Reading »

خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہ

تحریر: مفتی محمد لیاقت محترم قارئین! حضرت فاطمتہ الزہرہ ؓ پوری کائنات کی شان اور جنتی خواتین کی سردار ہیں ۔ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی لخت جگر، نور نظر ہیں۔ آپ کے شوہر سید الاولیاءحضرت علی المرتضی ؓ ہیں اور آپ امام حسنؓ اور سید الشہداءامام حسین ؓ کی پیاری ماں ہیں نبی پاک ﷺ نے اپنی ظاہری زندگی مبارکہ میں ہی آپ کو جنتی عورتوں کی سرداری کی بشارت دیدی تھی جسکی وجہ سے آپ کو خاتون جنت یعنی جنتی عورتوں کی سردار کہا جاتا ہے لہٰذا آپ سیدة نساءالعلمین بھی ہیں اور سیدة نساءالجنة…
Continue Reading »

فلسفہ¿ صبر و شکر

قاری لیاقت علی محترم قارئین! انسانی زندگی دو مضبوط ترین مراکز پر گردش کرتی ہے جو شخص ان دونوں کو اپنا لیتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اسے حاصل ہو جاتی ہے۔ وہ دنیا میں بھی آسان رہتا ہے اور آخرت میں بھی اسے بے حساب اجر دیا جائےگا۔ وہ دو چیزیں صبر اور شکر ہیں۔ نعمت ملنے پر شکر کیا جاتا ہے اور مصیبت و تلیف پر صبر کرنے کا حکم ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، اگر تم شکر کروگے تو میں ضرور ضرور تمہیں زیادہ دونگا، اور…
Continue Reading »

فضائل شعبان المعظم وشب برآت

محترم قارئین !شعبان المعظم اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ ہے ۔رمضان المقدس کا ہمسایہ ہونے اور پہلے ہونے کی وجہ سے اسے بہت فضیلت حاصل ہے ۔ نبی پاک ﷺ کا ارشاد گرامی قدر ہے کہ ”شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے “۔ اسی طرح اس ماہ کی رات اللہ تعالیٰ کی رحمت کے خصوصی نزول کی رات ہے ۔ ماہ شعبان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی غوث صمدانی ، محبوب سبحانی ؓ نے لکھا ہے کہ شین سے مراد شرف ہے عین سے مراد علو ( بلندی) ہے باد سے مراد…
Continue Reading »

فکرِ آخرت پر فکر انگیز تحریر

قاری لیاقت علی محترم قارئین! یہ تو یقینی بات ہے کہ ہر صاحب ایمان کو اصل اور یقینی ایک فکر ہے جو ہر وقت دامن گیر رہتی ہے وہ یہ ہے کہ آخرت میں کامیابی کیسے حاصل کرنی ہے اور بحیثیت مسلمان یہ فکر ہونی بھی چاہیے کیونکہ دنیاوی معاملہ جات کی تمام فکریں عارضی ہیں اور اس فکر سے انتہائی کم درجہ رکھتی ہیں، قرآن پاک کی تعلیمات ہو، رسول اللہﷺ کے اقوال و افعال مبارکہ ہو، صحابہ کرامؓ کی سیرت کے شاندار نمونے ہوں یا اولیاءعلیھمؒ کی زندگیاں ہوں۔ سب سے فکر آخرت روز روشن کی طرح عیاں…
Continue Reading »

معراج النبی ﷺ اور عقیدہ اہل سنت وجماعت

مفتی لیاقت علی رضوی محترم قارئین!یوں تو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے رسول ﷺ کو سر سے لے کر پاﺅں کے ناخن تک یعنی سراپا معجزہ بنا کر مبعوث فرمایا ہے چونکہ معجزہ معراج اپنے اندر بہت سے معجزات کو لئے ہوئے ہے اور نبی پاک ﷺ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت بھی ہے اس لئے اس کا تذکرہ علیحدہ طور پر کیا جاتا ہے ۔ یہ معجزہ چونکہ رجب المرجب کی 27 ویں شب کو ملا اس لئے اس کا تذکرہ خصوصاً رجب المرجب میں کیا جاتا ہے اس کے متعلق مفسرین ، عظام ، محدثین کرام ،…
Continue Reading »

حضور اکرمﷺ کے والدین کریمین

قاری لیاقت علی محترم قارئین! یاد رکھیں ہم اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ حضورﷺ کے والدین حضرت کے زمانہ میں عقیدہ¿ توحید پر تھے مشرک نہیں تھے۔ رسالت پر ایمان کیلئے نبیﷺ نے انہیں زندہ فرما کر کلمہ پڑھایا۔ اسی مو¿قف اور عقیدہ کے ثبوت کیلئے کچھ قرآنی آیات طیبات اور کچھ احادیث پیش کی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے آٹھویں پارہ سورة انعام آیت نمبر 124 میں فرمایا، اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جہاں اپنی رسالت رکھت اہے، مندرجہ بالا آیت کریمہ سے انتہائی صراحت کےساتھ یہ عقیدہ مل رہا ہے کہا للہ تعالیٰ اپنی نبوت و…
Continue Reading »