حیدر علی

چالیس چوروں کا دورہ سعودی عرب

حیدر علی عرب اسلامک امریکن کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب ایسا ہی تھا جیسے انسانوں کے کسی جلسے میں بکرے کو کھڑا کر دیا گیا ہو، اور شرکاءیہ دیکھ کر حیران ہو رہے ہوں کہ بکرا بھی بول سکتا ہےیہی وجہ ہے کہ جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کر رہے تھے تو سعودی فرمانرواں سلمان بن عبدالعزیز نیند میں جھوم رہے تھے ، اور اُنکا سیکرٹری بار بار یہ کہہ رہا تھا کہ شاہ جی اٹھ جائیے ایک دفعہ تو شاہ جی نے تنگ آکر جواب دے دیا کہ آئندہ اگر تنگ کیا تومارونگا ایک تھپڑ…
Continue Reading »
حیدر علی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ رخصت ہونےوالے نہیں ہیں

حیدر علی جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ جاگ رہا ہوتا ہے، کیونکہ اُس کے دماغ کی رگیں ہچکولے کھارہی ہوتی ہیں وہ یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ آج وہ کون سا ڈرامہ منظر عام پر لائے، جس سے امریکی عوام حیران و پشیمان ہو جائے، میڈیا پر دن و رات اُس کے بارے میں خبریں چلتی رہیں، اینکر پرسنز اور تبصرہ نگار اطمینان کی سانس لیں، کیونکہ اُنہیں خبروں کو تلاش کرنے کی ضرورت پیش نہ ہو ، ڈونلڈ ٹرمپ کی خبریں خود اُنکے پاس آنا شروع ہوجائیں یہ سلسلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے…
Continue Reading »
حیدر علی

وزیراعظم نواز شریف فوج سے پنگا نہ لیں!!!

حیدر علی ایسا معلوم ہورہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دماغ میں پھر کیڑا کلبلانے لگا ہے، اور وہ یہ فراموش کر گئے ہیں کہ پاکستان کی فوج پہلے اپنے دشمن کی ہڈی چباتی ہے، اور پھر اُسکے گوشت کو خالص گھی سے بگھار دے کر کھاتی ہے اُنہیں اِن کیفیتوں کا اچھا خاصا تجربہ ہے یہی وجہ ہے کہ جب وہ پہلی مرتبہ نذر زنداں ہوے تھے تو بار بار یہی کہا کرتے تھے کہ وہ ایک ہزار مرتبہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں، وہ ایک ہزار مرتبہ سفید کاغذوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار…
Continue Reading »
حیدر علی

نواز شریف پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ بن گئے ہیں

حیدر علی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ دونوں بھائی ہوں، ایک ہی ماں کے بطن سے پیدا ہونے والی دو اولاد ہوں فرق صرف اتنا ہے کہ ایک بھائی دبنگ اور لٹھ باز نکل گیا، گا¶ں گا¶ں ، کوچہ کوچہ گشت لگا کر لوگوں کو للکارتا رہتا ہے کہ آ¶ اگر ہمت ہے تو دنگل میں اترو میں شیر ہوں شیر ، کوئی مجھ سے نہیں لڑسکتا، میں ہر ایک کو پچھاڑ سکتا ہوں دوسرا بھائی ڈونلڈ سے ڈون بن گیا ہے ، ہمیشہ یہ دعوی کرتا رہتا ہے کہ…
Continue Reading »
حیدر علی

پیر چراغِ الہ دین نے نواز شریف کو بچا لیا

حیدر علی پیر چراغِ الہ دین شمشیری کو وزیراعظم ہا¶س خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تاکہ پاناما کیس کے فیصلہ آنے سے قبل وہ وزیراعظم نواز شریف کیلئے دعائے خیر کرسکیں اور اُن کی تمام مشکلات کو لوح مشتری کے ذریعہ تشخیص کرکے کِریا کرم کریں پیر چراغ کو اِن امور پر عبور حاصل ہونے کے علاوہ جنتر منتر ، جادو ٹونا میں بھی کمال حاصل ہے وزیراعظم نواز شریف کے قریبی دوستوں نے اُنہیں پیر صاحب کی خدمات حاصل کرنے کا پُر زور مشورہ دیا تھا، اور اُنہیں اُنکے آبائی شہر بنارس سے دہلی اور پھر وہاں…
Continue Reading »
حیدر علی

مظلوم عورتوں کی جدوجہد بالآخر کامیاب ہوئی !!!

حیدر علی ساری دنیا کے مرد حضرات شراب نوشی کی بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جو کچھ نہ کرسکے، وہ بھارت کے صوبہ بہار کی عورتوں نے کر دکھایا گذشتہ ہفتے ہی اُنہوں نے بہار کے ایک دیہات بندول کے ایک شراب خانہ پر جھاڑو لے کر دھاوا بول دیا، جہاں پھلوں کے جوس اور چاول سے سستی شراب بنائی جاتی تھی شراب خانہ کے مالک کے پاس اِس کے سوا کوئی اور چارہ نہ تھا کہ وہ چاول کے قریبی کھیتوں میں بھاگ پڑے اُسی دیہات کے چند میل کے فاصلے پر عورتوں کے ایک اور ٹولے…
Continue Reading »
حیدر علی

شیخ حسینہ کی مچھلی ڈپلومیسی ناکامیاب ہوگئی

حیدر علی پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی ایک زمانہ میں اپنے عروج پر اور کامیابی کی ضامن تھی اُسی اطوار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہیلسا مچھلی ڈپلومیسی کا آغاز کیا ہے، یعنی کہ جب بھی وہ بھارت کے دورے پر جاتی ہیں تو اپنے ساتھ ہیلسا مچھلی کے ایک بکس کو بھی ساتھ لیتی جاتی ہیں، اور جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان بنگلہ دیش کا دورہ کرتا ہے تو اُسکی تواضع ہیلسا مچھلی سے کی جاتی ہے ، اور وہ مہمان اِسے اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہے تاہم اِس مرتبہ تو وزیراعظم…
Continue Reading »
حیدر علی

عہد حاضر کا بدترین وزیر داخلہ!!!

حیدر علی گذشتہ ہفتے میرے ایک دوست جنہیں امریکا کے امیگریشن ویزا کیلئے درخواست دینی تھی کراچی کے ایک پاسپورٹ آفس جانے کا شرف حاصل کیا جیسا کہ ہم سبھوں کو معلوم ہے کہ پاکستان میں جب بھی کسی کا واسطہ سرکاری ادارے سے پڑتا ہے تو اُس کی کیا کیفیت ہوتی ہے میرے دوست نے بھی گھبرا ہٹ میں تین دِن سے شیو نہیں کیا تھا، اور اِن تمام دنوں وہ اپنے اور اپنی اہلیہ کے کاغذات کو جمع کرنے میں لگے ہوے تھےD-Day کے دِن بھی اُنہوں نے صبح کا ناشتہ نہیں کیا تھا ، اور اُن پر…
Continue Reading »
حیدر علی

پُتر ٹرمپ بھی صدر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں

حیدر علی اگر باپ کا لچھن تشویشناک حد تک بگڑا ہوا ہو تو بیٹے سے اچھائی کی توقع کرنا عبث ہے صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی اِس کا مصداق ہیں مطلب یہ کہ پنسلوانیا یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد اُنہوں نے اپنے باپ کی کمپنی میں شمولیت اختیار کرنے کی بجائے کولوراڈو کے ایک شراب خانہ میں بحیثیت ویٹرس کام کرنے کو ترجیح دی اور اُس کے چند ماہ بعد ہی وہ نیو اورلین شہر کے سالانہ جشن بہاراں میںاپنی اوقات سے زیادہ نشے میں دھت ہونے کی وجہ کر گرفتار کر لئے گئے…
Continue Reading »
حیدر علی

بھارت کے صوبہ یوپی میں دجّال کا نزول

حیدر علی بھارت کی 20 کروڑ آبادی کا صوبہ اتر پردیش جو آج سے کچھ سال قبل تک مشرقی تہذیب و ثقافت ، تعلیم و تدریس اور اسلامی شوکت و عظمت کا مرکز سمجھا جاتا تھا آج پستی و تاریکی، ہندو ازم کی شدت پسندی اور مہا سبھائی کی تنگ نظری کے بھینٹ چڑھتا ہوا نظر آرہا ہے گذشتہ ہفتے بھارت کی بر سر اقتدار جماعت بھارتی جنتا پارٹی (BJP) نے یہ جانتے ہوے بھی کہ یوگی آدیتیہ ناتھ (Aditya Nath) بھارت کی اقلیت کی آبادی کا کٹر دشمن ، اُنکی جان و مال کے نقصان پہچانے میں ملوث ،…
Continue Reading »