مقبوضہ کشمیر : اقوام متحدہ کہاں ہے ؟

ہفتہ کے روز بھارتی فورسز نے ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے علکاقے ترال میں سبزار احمد بھٹ سمیت تین مجاہدین کو شہید کردیا ۔ شہید ہونے والے سبزار حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے جنہو ںنے برہان وانی کے بعد حزب المجاہدین کی کمان سنبھالی تھی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران12کشمیری نوجوانوں کو شہید 100سے زائد مظاہرین کو زخمی کردیا ۔ فورسز نے مساجد کی بے حرمتی بھی کی ۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے بیان کے مطابق پلوامہ کے علاقے ترال میں فوج…
Continue Reading »

ترقیاتی منصوبے اور سیاست!!!

جمعہ کو اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں ہوا۔ کونسل کے -اجلاس میں آئندہ مالی سال2017-18 کیلئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا گیا جبکہ اقتصادی ترقی کا ہدف6 فیصد مقرر کیا گیا۔ وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر اور چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے2 ہزار ایک سو تیرہ ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔ یہ رقم رواں مالی سال…
Continue Reading »

پاک افغان فوجی حکام کا فیصلہ!!!

بلوچستان میں جمعہ کو مستونگ کے قریب ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمیعت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملے میں27 افراد کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا تھا کہ ہفتہ کے روز گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں تعمیراتی کاموں میں مصروف دس مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کمشنر مکران ڈویژن کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گوادر ے علاقے پشکان میں پیش آیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام مزدور نوشہرہ فیروز سندھ کے رہنے والے تھے۔ یہ مزدور ایک سڑک کی…
Continue Reading »

مقبوضہ کشمیر، غاصب فوج کا ناکام آپریشن!!!

ریڈیو پاکستان کے ساتھ ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ پیش نہیں آیا، بھارت اقوام متحدہ کے سامنے اپنے الزامات کو پیش کرنے کا حق کھو چکا ہے کیونکہ اس نے کبھی عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل ہی نہیں کیا اور نہ ہی اس مقصد کیلئے قائم اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ساتھ تعاون کیا ۔ بھارت نے اپنے اندرونی سیاسی مقاصد کے حصول اور مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے ہمیشہ پاکستان کا رڈز کا استعمال کیا، عالمی برادری اور…
Continue Reading »

ڈان لیکس، وزیراعظم اور آرمی چیف معاملے کو طے کریں

آئی ایس پی آر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ڈان لیکس کے حوالے سے حکومت کے نوٹیفکیشن کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھا جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اسے وزارت داخلہ نے جاری کرنا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے حکم دیا گیا ہے۔۔TWEETS جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہوتے ہیں۔ انکوائری بورڈ کی جملہ سفارشات فی الواقع کیا ہیں تادم تحریر سامنے نہیں آئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتائی ہیں نہ حکومت کے…
Continue Reading »

توہین رسالت ﷺ کے الزام میں ہلاکت!!!

مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ایک طالبعلم مشعال خان کے گھر پر،مقتول کی لکھائی ہر طرف بکھری پڑی ہے لیکن ایک مثالی اور جارحانہ آزاد نوجوان ذہن کے ان خیالات، آزادی ہر انسان کا حق ہے اور مشتاق، متجسس اور جنونی رہنا چاہیے، پر مبنی اقتدار کا حامل، یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کا طالبعلم مشعال خان، انہی نظریات کا علمبردار تھا۔ جو اس کی قتل کا باعث ہوئے۔13 اپریل کو مشعال خان کو اس کے ساتھی طلبا نے کمرے سے باہر نکالا اور پھر تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا جسے جزوی طور پر موبائل فون میں محفوظ کیا…
Continue Reading »

افغانستان،سب سے بڑے امریکی غیر جوہری بم کا استعمال

مقامی و بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ننگر ہار میں اپنے آپ کو داعش کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے ٹھکانے پر9800 کلو گرام وزنی بم کے حملے میں کم از کم 3 سے 4 درجن جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ بم وادی مومند کے علاقے میں گرایا گیا جہاں مبینہ طور پر داعش جنگجوﺅں کا سرنگوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔ ادھر امریکی فوج اور امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ بم ننگر ہار کے…
Continue Reading »

الیکشن کمیشن کے نمائندے کا انتباہ!!!

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے ٹریننگ، ریسرچ اینڈ ایویلوایشن ظفر اقبال نے کہا کہ اگر عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندی کرنی ہیں تو مردم شماری کا ستمبر تک مکمل کرنا ہوگا ۔ اگر ملک میں جاری مردم وخانہ شماری کا عمل ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو2018ءمیں شیڈول عام انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کرانے ہوں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ مردم شماری ستمبر تک مکمل نہ ہوئی تو آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر نہیں ہوسکیں گے ۔ ان کا یہ…
Continue Reading »

سیاسی وعسکری قیادت : استحکام جمہوریت پر متفق

اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ملک کے مستقبل کے لیے سوچنا ہوگا ۔ یہ بات علیٰ رﺅس الاشہاد کہی جاسکتی ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کے مابین مفاہمت ناگزیر ہے اور اس کے ذریعے ہی ملک میں جمہوریت آگے بڑھ سکتی ہے ۔ پے در پے ناخوشگوار واقعات…
Continue Reading »

ایبٹ آباد رپورٹ منظر عام پر لا ئی جائے !!!

حسین حقانی کے الزامات اور متنازع خط سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی دور کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکیوں کو ویمے جارے کرنے سے متعلق کہا کہ اختیارات حسین حقانی کو نہیں ، سفارت خانے کو دیے تھے ۔ دنیا کے تمام دارالخلافوں میں سیکورٹی ایجنسز کی نمائندگی لازمی ہوتی ہے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا دنیا میں سکیورٹی ایجنسیز کی نمائندگی لازمی ہے ، خط میں واضح طور پر لکھا ہے ، سفیر ویزا دے سکتا ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ عملے کونظر انداز کیا جائے،…
Continue Reading »