اصفر امام

ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے 100دن!!!

اصفر امام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار کے پہلے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران ان کی کارکردگی کیا رہی ؟ وہ تو امریکی اور بین الااقوامی میڈیا بتاہی رہا ہے لیکن خود صدر کسی طور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے لئے تیارنہیں نہ صرف یہ بلکہ ان کے ووٹر بھی ان کے اس خیال کے حامی ہیں کہ صدر اپنے انتخابی وعدے پر تیزی سے عمل کررہے ہیں۔ گرچہ صدر کا موقف ہے کہ سودن ایک غلط معیار ہے اس کے باوجود انھوں نے اپنے اقتدار کے سو دن مکمل ہونے پر ریاستپنسلوانیا میں ایک ریلی…
Continue Reading »
اصفر امام

پاک امریکہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز!!!

اصفر امام پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے امریکی مشیر مک ماسٹر سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے اور نئی امریکی انتظامیہ نے ماضی کی طرح باہمی شراکت داری کے ساتھ کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم یہ شراکت داری باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہوگی۔اسحاق ڈار ان دنوں عالمی بنک اور ائی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔…
Continue Reading »
اصفر امام

غیرملکیوں کے جزوقتی ویزوں کا از سر نو جائزہ !!!

اصفر امام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے حکم نامے کے تحت امریکہ میں اعلیٰ نجی عہدوں پر ملازمت کرنے والے غیرملکیوں کے جزوقتی ویزوں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔ساتھ ہی اس حکم نامہ کے تحت اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکومتی پالیسی پر عمل در آمد کریں جس کے تحت سرکاری منصوبوں میں غیر ملکی کنٹریکٹر بولی نہ لگانے پائیں یعنی غیر ملکیوں کو نہ صرف ملازمتیں نہ دی جائیں بلکہ انھیں کنٹریکٹ بھی نہ دیا جائے ،۔امریکی صدر نے اپنے اس حکم نامے کا نام ” امریکی سامان…
Continue Reading »
اصفر امام

ٹرمپ کو عدالتی ہزیمت کے بعد پارلیمانی میدان میں بھی شکست

اصفر امام نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالتی میدان میں ہزیمت اٹھانے کے بعد پارلیمانی میدان میں بھی زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے, خود ان کی اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ان کے حاکمانہ انداز سے شاکی نظر اتے ہیں گزشتہ دنوں تو انھوں نے خم ٹھوک کرعلم بغاوت بھی بلند کردی، اس بغاوت کا مظاہرہ گزشتہ جمعہ کو اس وقت ہوا جب صدر کے اعلان کے مطابق صحت عامہ سے متعلق مشہور ابامہ کیئر کو منسوخ کرکے ان کی جگہ صحت عامہ کا نیا منصوبہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کے لئے رائے شماری کرانے کی کوشش…
Continue Reading »
اصفر امام

پاکستان کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاریاں!!!

واشنگٹن میں پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاریاں ایک بار پھرشروع کردی گئی ہیںَ ، ریبپبلکن اکثریت کی حامل کانگریس میں ستمبر 2016 میں ایک بل منظوری کے لئے پیش کیا گیا تھا جو اس اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے باعث از خود ختم ہوگیا ، اب اسی بل کو چند ترامیم کے بعد 9 مارچ کو ایک بار پھر کانگریس میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا ہے۔اس بل میں پرسیلر ترمیم کو مذید سخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پریسلر ترمیم کے تحت پاکستان کی مالی امداد کے لئے سیکریٹری خارجہ کو پارلیمنٹ کے…
Continue Reading »
اصفر امام

ٹرمپ کا مسلمانوں پر پابندی کا نیا آرڈننس جاری !!!

اصفر امام ملکی دہشت گردوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے ذریعے قوم کے تحفظ کے عنوان سے جاری کئے جانے والے اس صدارتی حکم نامے کو انسانی حقوق شہری آزادی کے تحفظ کی تنطیمیں خصوصاً اے سی ایل یو نے مسلمانوں پر پابندی حصہ کا دوم قرار دیا ہے قارئین کو یاد ہوگا کہ 27 جنوری کو صدر ٹرمپ نے ایسا ہی ایک حکم نامہ نمبر 13769جاری کیا تھا جس پرسارے امریکہ میں مسلمانوں اور دیگر تارکین وطن نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔ سماجی انصاف کی تنظیم اے سی ایل یو ، کونسل آف اسلامک افیرز اور مسلمانوں…
Continue Reading »
اصفر امام

امریکہ کا ماضی طویل خانہ جنگی شکار رہا !!!

اصفر امام امریکہ کا ماضی طویل خانہ جنگی شکار رہا ہے، اس سرزمین پر آنے والے یورپی باشندے دراصل چرچ کی بالادستی میں ہونے والے فرقہ ورانہ مظالم سے بچنے کے لئے امریکہ پہنچے تھے لیکن ان کی یہاں کے قدیمی باشندوں کے ساتھ مخاصمت شروع ہوگئی ساتھ ہی مختلف یورپی ممالک کے باشندوں کے درمیان باہمی محاذ آرائی بھی ان کے امریکی سرزمین پر پہنچنے کے بعد بھی جاری رہے ،دوسری جانب ان یورپی پاشندوں نے جن افریقہ اور دیگر ممالک میں کالونیاں قائم کی تھیں وہاں سے اپنے لئے غلام حاصل کئے کیونکہ انھیں وسیع وعریض امریکہ میں…
Continue Reading »
اصفر امام

ٹرمپ کا ایک اور ایگزیکٹو آرڈر!!!

اصفر امام صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق امریکہ میں دہشت زدہ ممالک سے لوگوں کی آمد کو روکنے کے لئے اس ہفتے ایک اور ایگزیکٹو آرڈر جاری کررہے ہیں جس کا مسودہ دستخط کے لئے تیار ہے۔نئے ایگزیکٹو ارڈ کے اجراءکی تیاریوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق پہلا ایگزیکٹو آرڈر عجلت میں جاری کیا گیا تھا اور اس مسودہ قانون میں آئینی تقاضوں کا خیال نہیں رکھا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ ایک عام بچہ بھی اسے پڑھے تو اسے امریکی آئین…
Continue Reading »
اصفر امام

صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر اور مضمرات!!!

اصفر امام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی جاری ہونے والے دو درجن کے قریب ایگزیکٹو آرڈر کے تحت جہاں سات اکثریتی مسلم ممالک کے صرف مسلم باشندوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا وہیں ساتھ ہی امریکہ میں مقیم ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد ایسے امگرینٹس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جن کے پاس اس ملک میں قانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کے لئے ضروری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو تعلیم یا روزگار کی تلاش میں یہاں آئے اور…
Continue Reading »
اصفر امام

ٹرمپ متنازعہ ترین صدر!!!

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشہور زمانہ ایگزیکٹو آرڈر نے انھیں دنیا بھر میں متنازعہ ترین صدر بنا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ہر چہار سو ان پر تنقید ہورہی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ یہاں امریکہ میں ان کے خلاف نہ سرف سیاسی تحریک برپا ہے بلکہ قانونی جنگ میں بھی ان کی شکست کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ ٹرمپ کی طاقت ان کا غیر روائتی سیاستدان اور ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونا قراردیا جارہا تھا اور لوگوں کو توقع تھی کہ چوکہ وہ روائتی سیاستدان نہیں اس لئے وہ سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہوکر…
Continue Reading »