دلچسپ اور عجیب

ٹریفک جام سے تنگ ہیں؟ تو کشتی میں سفر کریں!

گنجان آباد شہروں میں ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی شدت اس وقت صحیح معنوں میں محسوس ہوتی ہے جب ٹریفک کے ازدحام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے آپ وقت پر دفتر نہ پہنچ سکیں۔ یوں بھی ہوتا ہے کہ آدمی باوجود کوشش کے روزانہ تاخیر کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کی نوکری خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ میں رہنے والے گیبریل ہورچلرکو بھی اسی صورت حال کا سامنا تھا۔ وہ واشنگٹن ڈی سی کی ایک لائبریری میں لائبریرین ہے۔ دفتر مسلسل تاخیر سے پہنچنے کے باعث اسے وارننگ مل چکی…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

برسلز کے ٹریفک منصوبے کی دستاویز چوہا کھا گیا

برسلز: بیلجیئم کے افسران نے دارالحکومت برسلز میں ٹریفک نظام بہتر بنانے میں تاخیر کا ذمےدار ایک چوہے کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ چوہا ٹریفک منصوبے کا پورا نقشہ کھا گیا۔ محکمہ ٹریفک اور بلدیات کے افسران نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ شہر کے زیرِ زمین سرنگیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں اور ان میں سے کئی ایک کو بند کردیا گیا ہے جس کا دباؤ شہر کے ٹریفک پر پڑ رہا ہے لیکن اب چوہے کی جانب سے اہم دستاویز تباہ کردینے کے بعد اس منصوبے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں حکومتی اراکین کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرتے…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

ضرورت ہے ایک حجام کی۔۔۔۔۔

نارمن ویلز کینیڈا کا ایک قصبہ ہے۔ آٹھ سو نفوس پر مشتمل قصبے کی آبادی کوشدت سے ایک حجام کی تلاش ہے! آپ یہ مت سمجھ لیجیے گاکہ حجام قصبے میں کوئی واردات کرکے فرار ہوگیا ہے اور لوگ اسے ڈھونڈ رہے ہیں۔ دراصل قصبے میں کوئی حجام نہیں ہے اور لوگ خود اپنے بال تراشنے اور داڑھیاں مونڈنے پر مجبور ہیں۔ نارمن ویلز علاقے کا مرکزی قصبہ ہے۔ آس پاس کے گاؤں دیہات کے لوگ بھی اشیائے ضرورت کی خریداری کے لیے یہیں کا رُخ کرتے ہیں۔ اس کے باوجود یہاں کوئی پیشہ وَر نائی نہیں ہے۔ حجام کی…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

کھلاڑی نے ریفری کو میدان میں گولیاں ماردیں

گذشتہ دنوں قومی کرکٹرز وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے۔بعد ازاں انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا۔ اپنے نا مناسب رویے کا احساس کرتے ہوئے وہاب اور احمد شہزاد نے نوجوان کرکٹرز سے کہاکہ وہ ان کی تقلید نہ کریں اور میدان میں ہمیشہ مثالی طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے الجھ پڑنا کوئی غیر معمولی بات نہیں اور نہ ہی یہ رویہ کسی…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

106 سالہ خاتون کا امریکی صدر اور خاتون اول کے ساتھ رقص

نیویارک: کہتے ہیں کہ دل جوان ہو تو عمر عزم کے راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اور ایسا ہی کر کے دکھایا 100 سال سے بھی زائد عمر کی خاتون نے جس نے امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رقص کر کے انہیں حیران کردیا۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں ورجینیا کی 106 سالہ خاتون کی جب امریکی صدر سے ملنے کی خواہش پوری ہوئی تو وہ عمر کو بھول گئی اور خوشی و مسرت سے جھوم اٹھی یہاں تک کہ امریکی صدر کو کہنا پڑا کہ کچھ آہستہ رقص کریں…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

چین کا جدید ’’بُھوت شہر‘‘؛ جہاں کی عمارتیں شان دار مگر مکین ندارد

چینکے صوبے منگولیا کا ضلع اورڈوس ایک زمانے میں محض  چھوٹا سا قصبہ تھا۔ 2003 میں یہاں کوئلے اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے۔ یہ ذخائر وسعت کے لحاظ سے چین کے چھٹے بڑے ذخائر تھے۔ کوئلے، گیس کی دریافت کے بعد قصبے کی قسمت بدلنے لگی۔ یہاں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع ہوئے۔ سرمایہ کاروں نے اس علاقے کا رخ کرلیا اور مقامی لوگوں کی قسمت کھل گئی۔ حکومت کو اندازہ تھا کہ چند ہی برس میں یہ علاقہ اور اورڈوس کی ترقی کا مرکز بن جائے گا۔ یہاں دوسرے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

چین کا جدید ’’بُھوت شہر‘‘؛ جہاں کی عمارتیں شان دار مگر مکین ندارد

چینکے صوبے منگولیا کا ضلع اورڈوس ایک زمانے میں محض  چھوٹا سا قصبہ تھا۔ 2003 میں یہاں کوئلے اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے۔ یہ ذخائر وسعت کے لحاظ سے چین کے چھٹے بڑے ذخائر تھے۔ کوئلے، گیس کی دریافت کے بعد قصبے کی قسمت بدلنے لگی۔ یہاں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع ہوئے۔ سرمایہ کاروں نے اس علاقے کا رخ کرلیا اور مقامی لوگوں کی قسمت کھل گئی۔ حکومت کو اندازہ تھا کہ چند ہی برس میں یہ علاقہ اور اورڈوس کی ترقی کا مرکز بن جائے گا۔ یہاں دوسرے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

گوشت کے پہاڑ کو شوہر نے وزن کم کرنے سے روک دیا

بوسٹن: امریکا میں ایک شخص نے محض اس وجہ سے اپنی بیوی کو کھلا کھلا کر اس قدر موٹا کردیا کہ وہ اسے چھوڑ کر نہ جائے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ’’بیٹی جو ‘‘ نے 13 برس کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بننےکے بعد اس خیال کے تحت اپنا وزن بڑھانا شروع کیا کہ اگر وہ بڑی اور مضبوط ہوتی تو خود کو اس حادثہ سے بچا سکتی تھی۔ 17سال کی عمر میں بیٹی جوکی ملاقات مسٹرجوش سے ہوئی۔ اس وقت اس کا وزن 400 پاؤنڈ تھا اور دونوں نے شادی کر لی۔ ’’بیٹی جو‘‘ کا کہنا…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

گائیوں کوگرمی کی لہر سے بچانے کا مشن

 کرۂ ارض کے درجۂ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا کا موسم بھی بدل رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی سرسبز خطے خشک سالی کا شکار ہیں، کچھ علاقوں میں شدید بارشیں معمول بن گئی ہیں، سرد اور معتدل علاقوں میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے اور گرم علاقوں میں سردیاں ڈیے ڈال رہی ہیں۔ ماہِ رمضان میں، کراچی میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی کا سبب بھی عالمی موسمیاتی تغیر تھا۔ کراچی کی طرح یورپ بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا۔ یورپی ممالک میں گرمی کی لہر ہنوز برقرار ہے۔کراچی میں قیامت خیز لمحات کے…
Continue Reading »
دلچسپ اور عجیب

کڈنی ویلی؛ جہاں ایک بھی بالغ فرد ایسا نہیں جس کے دونوں گردے موجود ہوں

پیٹ کی آگ بجھانے اور خونیں رشتوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسان کچھ بھی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ یہ مجبوری بعض لوگوں کو جرائم کی راہ پر لے جاتی ہے اور کچھ لوگ اپنے ہی ٹکڑے بیچ کر اس سے نجات حاصل کرتے ہیں۔ نیپال کا گاؤں ہوکسے( HOKSE )غربت کے شکنجے میں جکڑے ایسے ہی لوگوں کا گاؤں ہے جو پیٹ کی آگ بجھانے اور اہل خانہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے گردے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ گردے بیچنے کا عمل یہاں اتنا عام ہے کہ یہ گاؤں ہی ’’کڈنی ویلی‘‘ (گردوں کی…
Continue Reading »