پاکستان کی خبریں

خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق

خاران:  بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم افراد یک مچھ روڈ کی تعمیر میں مصروف افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 4 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ اس حوالے…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سردارعبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور وزیراعلیٰ نے کابینہ کو آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی اعتماد میں لیا۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

واہگہ بارڈرپرپریڈ کے دوران بھارتی ترنگا پھرگرگیا

واہگہ باڈرپرپریڈ کے دوران جہازی سائز کا بھارتی ترنگا رسی ٹوٹ جانے کے باعث زمین پرآ گرا اوراس دوران بھارتی باڈر سیکیورٹی فورس نے جھنڈے کو زمین سے گرنے سے بچانے کے لیے بھرپورکوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

بھارت کا 10 ہزار روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی:  بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے یارو مدد گارمیانمار کے دس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے سیکرٹری داخلہ راجیو میریشن کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کے چیف سیکرٹری براج راج شرما ڈائریکٹر جنرل اف پولیس ایس پی وید نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے وادی میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو نکالنے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ ان روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت جموں اور سامبا…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

شمالی کوریا نے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

پیانگ یانگ:  شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل یا پھر کوئی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق آج (بدھ 5 اپریل) کی صبح اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے جاپان کی سمندری حدود میں ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو 189 کلومیٹر بلندی تک پہنچا اور تقریباً 60 کلومیٹر دوری پر سمندر میں جاگرا۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

کشمیر کی آزادی کے لیے نوجوان اپنی زندگیاں قربان کررہے ہیں،فاروق عبداللہ

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان سیاحت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے جانیں قربان نہیں کررہے ہیں۔ سری نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ کشمیر کے پتھر اٹھائے نوجوان سیاحت کے لیے نہیں بلکہ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، ان نوجوانوں کو سیاحت سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم کی تقدیر ان کی…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

پاکستانی بورڈ بنگلا دیش کو سبق نہیں سکھائے گا

 لاہور:  پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کو سبق سکھانے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ٹورسے انکار پر بائیکاٹ کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درست نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 2 باربنگلہ دیش کا دورہ کرچکی لیکن جوابی ٹور ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا، اس بار بھی بی سی بی نے سیکیورٹی وجوہات پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے آنے سے انکار کر دیا، البتہ پی سی بی کا بنگلا دیش کو سبق سکھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کولمبو میں سری لنکن اور بنگلا دیشی بورڈ حکام…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

یونس خان ٹارگٹ میچ میں امپائر سے الجھ پڑے  

 لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان ٹارگٹ میچ کے دوران امپائر سے الجھ پڑے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، آج پلیئرز کے درمیان ٹارگٹ میچ کھیلا گیا، اس موقع پرسینئر بیٹسمین یونس خان کی کسی معاملہ پر امپائر سے تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران یاسر شاہ اور دیگر کھلاڑیوں نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر منتخب

 لندن:  پاکستان ٹسیٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو وزڈن کرکٹرزآف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان کو یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 15 پاکستانی کرکٹرز کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ آخری مرتبہ محمد یوسف کو 2007…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

 لاہور:  ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کپتان، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شاداب خان، حسن علی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس اور عثمان صلاح الدین کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ دیگر پلیئرز میں یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس…
Continue Reading »