کھیلوں کی خبریں

ہارون رشید پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات  

 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کر دیا ہے، انٹرویو اور دیگر معاملات مکمل ہو جانے کے بعد انہوں نے آج ہی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ہارون رشید ایک سال قبل چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے، اس وقت قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2016 میں ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی تھی جس میں پاکستان پہلے راﺅنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

شام میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 ہوگئی، 68 بچے بھی شامل

دمشق:  شام کے شہر حلب میں خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 ہوگئی جس میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شام میں جنگجوؤں کے زیرقبضہ صوبہ حلب کے نواحی علاقے راشدین میں کار میں سوار خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی تھی کہ اس دوران متعدد…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر ظلم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی فوج  جہاں آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید اورزخمی کررہی ہے وہیں قابض فوج  معصوم کشمیریوں پر ایسے ایسے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم عالمی دنیا سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن تمام ثبوتوں کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی برادری وادی میں بھارتی ظلم وستم کو روکنے میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران جہاں قابض  بھارتی فوج  15 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے  وہیں قابض فوج…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

ترک عوام نے صدر کو آئینی طور پر مضبوط بنانے کے حق میں فیصلہ دیدیا

 انقرہ:  ترکی میں صدارتی نظام حکومت کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق عوام نے صدارتی نظام کے حق میں جبکہ فیصد مخالفت میں ڈالے گئے ہیں۔
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

خالصہ تحریک کے بانی نے پاکستان ’’زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا

خالصہ تحریک کے بانی اور ورلڈ مسلم سکھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین منموہن سنگھ نے مودی کو دوسرا ہٹلر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اسے سبق سکھانے کیلیے کلبھوشن کوپھانسی دی جائے۔ منموہن سنگھ نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصورعلی خان سے گفتگومیں کہا کہ ذات پات نے برصغیر کا بیڑا غرق کیا جبکہ وہاں مسلمانوں، سکھوں اورمسیحیوں کو مارا جارہا ہے۔ بی جے پی، کانگرس، شیو سینا، مہادل اور راشٹریہ سیوک کا ایجنڈا ہندی، ہندو اور ہندوستان ہے۔ امیتابھ بچن اورجیابچن پارلیمنٹ میں ڈرامہ بازی کرتے ہیں، یہ اقلیتوں کومعاف نہیں کرتے، انھوں نے سکھوں کے…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 طلبا زخمی

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی ہی جا رہی ہے اور تازہ ترین واقعہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے 60 طلبا کو زخمی کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایس پی کالج کے طلبا بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض افواج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

امریکا نے پورے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ دیا ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کمشیر کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں جب کہ امریاک نے پورے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ دیا ہے۔ نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرایک مرتبہ پھر زندہ ہو گیا ہے اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر اس وقت علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایک اہم خطرہ ہے جب کہ پاکستان اور بھارت…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

نوشہرہ میں نوجوان کی فائرنگ سے باپ، بھائی اور 2 بچے قتل

نوشہرہ: اکبر پورہ میں نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ، بھائی اور 2 بچوں کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مختلف مقدمات میں ملوث ایک ملزم نے والدین سے اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لئے زمین فروخت کرنے کا مطالبہ کیا تاہم گھر والوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، آج صبح ملزم نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کا والد، بھائی، بھتیجا اور بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوسکے

 کراچی:  سندھ میں رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے3 روز ہوگئے مگر وزیراعلیٰ سندھ نے اب تک سمری پر دستخط نہیں کیے جب کہ رینجرز نے بھی اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر کارروائیاں محدود کردی ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کی مدت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی تاہم وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب تک سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر جہاں کارروائیاں محدود کردی ہیں وہیں کراچی میں قائم رینجرز کی بیشترچوکیاں…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

بھمبر:  آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے صبح 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہو گئیں جس میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
Continue Reading »