بین الاقوامی خبریں

امریکی فوجی کارروائی کا نتیجہ صرف جنگ ہوگی، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ صرف اور صرف جنگ ہوگی۔ برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹریو میں شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا بین الاقوامی پابندیوں، مذمتوں اور امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے گا جو کہ ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کیے جائیں گے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے امریکا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملک میں 8 جون کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات بریگزٹ کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔ اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ انتخابات ملکی مفاد میں ہیں اور ہمیں انتخابات کی ضرورت ہے۔ بریگزٹ کے بعد کی صورتحال کے لیے برطانیہ کو ایک مضبوط لیڈر چاہیے جب کہ انتخابات ملک میں استحکام لانے کاواحد راستہ ہیں۔ اس خبر کو بھی…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

مقبوضہ بیت المقدس؛ 1500 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال؛ مغربی کنارے میں احتجاج

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی جیلوں میں قید1500 فلسطینی قیدیوں نے جیلوں میں انتہائی برے حالات کے خلاف اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے تاہم اس مہم کی قیادت فلسطینی قیدی مروان برغوثی کر رہے ہیں جو5 اسرائیلی شہریوں کے قتل کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ مروان برغوثی کے بارے میں ماضی کہا جا چکا ہے کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں۔ ان قیدیوں کی مہم کی حمایت میں مقبوضہ مغربی کنارے مظاہرے کیے جارہے ہیں اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ یہ خدشہ…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

گوجرانوالہ کے قریب ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے متعدد افراد زخمی

گوجرانوالہ: ایمن آباد میں جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ایمن آباد میں پشاورسے کوئٹہ جانے والی ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد الٹ گئیں، مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسروں کو الٹی ہوئی بوگیاں سے نکالا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریک ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند ہوگیا ہے جس کی بحالی…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

مشال خان قتل کیس میں انصاف کیلیے آخری حد تک جائیں گے،عمران خان

صوابی: پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام…
Continue Reading »
پاکستان کی خبریں

مشال خان قتل کیس؛ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی

اسلام آباد: مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشال خان کے خلاف توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ میں مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دن 12 بج کر 52 منٹ پر علاقے کے ڈی ایس پی حیدر خان کو موبائل پر کال کی اور انہیں یونیورسٹی آنے کا کہا۔ دوپہر ایک بج کر 7 منٹ پر ڈی ایس پی…
Continue Reading »