شوبز کی خبریں

سونونگم کا اذان سے متعلق دیئے گئے بیان کا بھانڈہ پھوٹ گیا

ممبئی: سونونگم کے پڑوس میں رہائش پذیر اداکارہ شرادھا داس نے گلوکار کے فجر کی اذان سے متعلق دیئے گئے بیان کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گزشتہ دنوں سونونگم نے فجر کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کی تھیں جس کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا جب کہ بھارت میں مقیم مسلمانوں نے ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن انتہا پسندوں نے ان کے بیان کی حمایت کی تھی تاہم اب ایک بھارتی اداکارہ نے گلوکار کے بیان کا پردہ چاک کردیا ہے۔
Continue Reading »
شوبز کی خبریں

لکس ایوارڈ کا میلہ، فہد، ماہرہ اور فلم ایکٹر ان لاء کے نام

کراچی: 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا میلہ اداکار فہد مصطفیٰ اور ان کی فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ کے نام رہا جس نے بہترین فلم، ہدایتکار اور اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ ماہرہ خان کو فلم’’ہومن جہاں‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے رنگا رنگ 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض پہلی بار معروف گلوکار عاطف اسلم نے سرانجام دیئے جن کے منفرد انداز نے تقریب کو…
Continue Reading »

انوشکا شرما شاہ رخ خان کی بے حد دیوانی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما شاہ خان کی بے حد دیوانی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کو وہ اپنا بہترین کوساتھی اداکار بھی مانتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ شا ہ رخ کے ساتھ اپنے فنی کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک بار پھرکنگ خان کے ساتھ ہدایتکارامتیازعلی کی فلم میں جلوہ گرہوں گی۔ اداکارہ سے جب شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کی نظرمیں بہترین ساتھی اداکارہیں، ہماری سوچ بھی ایک دوسرے سے بہت…
Continue Reading »
شوبز کی خبریں

فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے بھارتی اداکارہ کی لاہورآمد

ممبئی: بھارتی اداکارہ راسیکا دگل سعادت حسین منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں منٹو کی بیگم صوفیہ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے لاہور پہنچیں۔ پاکستان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسین منٹو کی زندگی پر ہدایت کارہ نندتا داس فلم بنارہی ہیں جس میں نواز الدین صدیقی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں اداکارہ راسیکا دگل کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راسیکا داس فلم میں سعادت حسین منٹو کی بیگم صوفیہ کے کردار میں نظر آئیں گی جس کے لیے وہ کئی دنوں…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

جمیکا ٹیسٹ میں تاریخی اعزاز یونس خان کا منتظر

لاہور: جمیکا ٹیسٹ میں تاریخی اعزازیونس خان کا منتظر ہو گا، وہ 23 رنز بناکر 10 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن جائیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہو گا،کیریئر میں کئی ریکارڈز پاش پاش کرنے والے یونس خان کو ایک اور سنگ میل عبور کرنے کا موقع ملے گا، اپنی آخری سیریز کھیلنے والے سینئر کرکٹر 9ہزار 977 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، مزید 23رنز بناکر وہ 10ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

چیمپئنز ٹرافی؛ انور علی نے کم بیک پر نگاہیں مرکوز کرلیں

راولپنڈی: پیسر انور علی نے چیمپئنز ٹرافی میں کم بیک پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔ پاکستان کی جانب سے 22 ون ڈے انٹرنیشنل اور 16 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنے والے انور علی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے کوشاں ہیں، پیسر اس ایونٹ میں سندھ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ انور علی نے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو انٹرویو میں کہاکہ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا ون ڈے کپ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، میچز براہ راست نشر کیے جارہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اب یہ کرکٹرز پر منحصر ہے…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

پاکستان کرکٹ کے آفتاب آخری بارچمکنے کوتیار

دبئی: پاکستان کرکٹ کے آفتاب یونس اور مصباح آخری بار چمکنے کو تیار ہیں، دونوں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی سے ٹیم کا رینکنگ میں پانچواں نمبر مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا جمعے سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کے 2 عظیم کھلاڑی یونس خان اور مصباح الحق کیریئر میں آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ عمدہ کارکردگی سے گرین کیپس کو کیریبیئن جزائر پر پہلی سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام بھی بہترین رینکنگ کے ساتھ کرسکتے ہیں،البتہ…
Continue Reading »
کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہوگا

کنگسٹن / جمیکا: ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹوئنٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی،اب اسے ٹیسٹ کرکٹ کیلیے گیئر تبدیل کرتے ہوئے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔ گرین کیپس آج تک کیریبیئن جزائر میں طویل فارمیٹ کی کسی سیریز میں سرخرو ہوکر وطن واپس نہیں گئے، کھلاڑی کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو الوداعی تحفہ دینے کا عزم لیے جمعے کو سبائنا پارک میں پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں اتریں گے، ٹور…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

ترکی کے سپریم الیکشن بورڈ نے ریفرنڈم منسوخی کی درخواست مسترد کر دی

انقرہ: ترکی میں الیکشن کی اعلیٰ اتھارٹی نے اپوزیشن کی جانب سے صدر کے اختیار کی توسیع کے لیے آئینی تبدیلی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو منسوخ کرنے کی درخواست مستردکردی۔ ترک سرکاری خبررساں ادارے اناطولو کا کہنا ہے کہ سپریم الیکشن بورڈ(وائی ایس کے)کے 10اراکین نے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف ایک رکن کی جانب سے منسوخی کی حمایت کی گئی۔ ترکی کی مرکزی اپوزیشن جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی(سی ایچ پی) اور کردش پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) نے 2روز قبل ریفرنڈم پر دھاندلی کا الزام لگا کر منسوخ کرنے کی درخواست دی تھی۔…
Continue Reading »
بین الاقوامی خبریں

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار

تہران: ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے سابق صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم باڈی شورائے نگہبان نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جب کہ احمدی نژاد نے گزشتہ ہفتے ہی صدارتی امیدوار کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو اس سے قبل الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرچکے تھے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احمدی نژاد پر زور دیا تھا کہ وہ…
Continue Reading »