Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اوورسیز پاکستانی / سوسالہ شخص کی سالگرہ پر نوکری کرنے کی خواہش

سوسالہ شخص کی سالگرہ پر نوکری کرنے کی خواہش

779174-billmain-1490897868-100-640x480چیری ہل، نیوجرسی: امریکا کے سو سالہ شخص نے اپنی سالگرہ پر دلچسپ خواہش کا اظہار کیا جس میں اس نے دوبارہ اپنی پرانی کمپنی میں ملازمت مانگ لی ہے۔
نیوجرسی کے بِل ہینسن نامی شہری کو ریٹائر ہونے سے نفرت ہے اور ان کی یہ بات ان کی پرانی کمپنی نے سن لی اور انہیں عین سالگرہ والے دن کام پر بلایا۔ جب وہ اپنی کمپنی پہنچے تو وہاں سارے پرانے دوست ان کے منتظر تھے جنہوں نے بِل کے لیے خاص کیک کا انتظام کررکھا تھا اور سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا۔ اس روز 100 سالہ بِل ہینسن نے پورے دن کام کیا اور انہیں ایک ڈالر معاوضہ دیا گیا۔

About Pakistan News

Check Also

12

سانحہ کوئٹہ پر پوری اوورسیز کمیونٹی سوگوار ہے، روحیل ڈار

نیویارک ( پاکستان نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے …