796134-suno-1492527037-299-640x480ممبئی: بھارتی گلوکار سونونگم کو گزشتہ روز اذان سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد وضاحت دینا پڑ گئی۔
سونو نگم کی اذان سے متعلق نازیبا ٹوئٹس کے بعد بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جس پر ان کے مداحوں سمیت نامور فنکاروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کے بعد سونونگم کو وضاحت کرنا پڑگئی۔ معاملے کی سنگینی کو جانچتے ہوئے گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہر صبح اذان کی آواز پر ہی اٹھتی ہوں، پوجا بھٹ