Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / آئندہ مالی سال 1800 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی ڈیمانڈ

آئندہ مالی سال 1800 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی ڈیمانڈ

795429-rupees_-1492461722-770-640x480اسلام آباد: وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے آئندہ مالی سال 1800 ارب کاترقیاتی بجٹ مانگ لیا گیاہے، دگنا سے بھی زیادہ بجٹ ڈیمانڈ نے حکومت کو ترجیحات کے تعین میں مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی ترقیاتی بجٹ 2017-18کو 700 ارب کے اندر رکھنے کے احکام نے متعلقہ حکام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جنہیں اس رقم کے اندر مکمل بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی بجٹ کم از کم 1000ارب تک لے جانے کی تجویز دی ہے تاہم بجٹ کے اندر اتنی بڑی رقم کو لانا اور ترجیحات کے تعین میں اس رقم کو ایڈجسٹ کرنے میں متعلقہ حکام کو مسائل کا سامنا ہے، صرف این ایچ اے نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روڈ انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے 500 ارب سمیت مجموعی طور پر 700ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا ہے۔

About Pakistan News

Check Also

937690-gaspipeline-1505681799-292-640x480

شیل گیس کے ذخائرکی تلاش میں حکومت کی عدم دلچسپی

سلام آباد: ملک میں شیل گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کے باوجود حکومت کی …