Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / ملک میں زائد المیعاد درآمدی ادویہ کی کلیئرنس کا انکشاف

ملک میں زائد المیعاد درآمدی ادویہ کی کلیئرنس کا انکشاف

796572-medicine-1492548273-490-640x480کراچی: ملک میں زائد المیعاد درآمدی ادویہ کی کلیئرنس کا انکشاف ہوا ہے جو منظم گروہ کی جانب سے پاکستان کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ سے کرائی گئی۔
ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ میسرزالحیات انٹرپرائززنے چین سے جیلاٹین نامی کیپسول کا 2500 کلوگرام وزنی کنسائمنٹ درآمدکیا تھا جس میں 56 کلوگرام جیلاٹین کیپسول زائد المیعاد تھے، مذکورہ درآمدکنندہ کمپنی نے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ برج کمپنی کی باہمی ملی بھگت سے مذکورہ کنسائمنٹ میں موجود 56 کلوگرام زائد المیعادکیپسول کی کلیئرنس کسٹمزحکام کوچکمادے کر حاصل کی اوریہ چکما متعلقہ کلیئرنگ ایجنٹ نے جیلاٹین کیپسول کے 7 کارٹن پر چسپاں اسٹکر ہٹاکردیا جس پر جیلاٹین کیپسول کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ سے زائدالمیعاد جیلاٹین کیپسول کی کلیئرنس کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹوریٹ نے مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے درآمدہ کنسائمنٹ کی کڑی نگرانی شروع کردی، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پرتعینات کسٹمزافسران نے جیلاٹین کیپسول کے کنسائمنٹ کی ایگزامینشن رپورٹ میں واضح طورپر 2500 کلو گرام میں سے 56 کلوگرام زائد المیعادکیپسول کی نشاندہی بھی کی لیکن ایسسمنٹ گروپ میں تعینات کسٹمزآفیسرنے کنسائمنٹ کو کلیئرکرنے کے احکام جاری کردیے تاہم کسٹمزانٹیلی جنس نے کنسائمنٹ پی آئی سی ٹی کے گیٹ پر روک کر اس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی تویہ حقیقت سامنے آئی کہ جیلاٹین کیپسول کے 2500 کلوگرام وزنی کنسائمنٹ میں سے 56 کلو گرام کیپسول کے خول زائدالمیعاد ہیں جس پرکسٹمزانٹیلی جنس نے کنسائمنٹ ضبط کرتے ہوئے کنٹراونشن رپوٹ متعلقہ کسٹمزایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی۔

About Pakistan News

Check Also

937690-gaspipeline-1505681799-292-640x480

شیل گیس کے ذخائرکی تلاش میں حکومت کی عدم دلچسپی

سلام آباد: ملک میں شیل گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کے باوجود حکومت کی …