Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / پاکستانی معاشی نمو کی رفتار رواں سال5.2 فیصد تک پہنچ جائیگی، ورلڈ بینک

پاکستانی معاشی نمو کی رفتار رواں سال5.2 فیصد تک پہنچ جائیگی، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2017 میں اس کی شرح نم795420-worldbankAFP-1492461428-267-640x480و 5.2فیصد رہے گی تاہم ملک میں پائیدار وشمولیتی ترقی اور تخفیف غربت کے لیے نجی شعبے کی وسیع تر سرمایہ کاری کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کی ضرورت ہو گی۔
گزشتہ روز جاری کردہ ’’جنوبی ایشیا اکنامک فوکس‘‘ نامی ششماہی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری اور افراط زر قابو میں رہنے کا امکان ہے، 2016 میں پاکستان میں جی ڈی پی کی شرح نمو4.7 فیصد رہی جو 2017 میں 5.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جو ترقی کے امکانات میں بدستور بہتری کی عکاسی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے جس کے نتیجے میں صنعتی شعبے کی نمو میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ ان منصوبوں سے مقامی تعمیراتی صنعت کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، پائیدار و شمولیتی ترقی اور غربت میں کمی کے لیے بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کے ساتھ انفرااسٹرکچر کی طویل المدتی ترقی کی ضرورت ہو گی۔

About Pakistan News

Check Also

1000535-Vegetablesexpress-1510951067-420-640x480

سبزی سستی، ہفتہ وار افراط زر میں 0.88 فیصد کمی

کراچی: ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں حساس …