Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کو کسی منتخب رکن کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں، راجہ ظفرالحق

سپریم کورٹ کو کسی منتخب رکن کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں، راجہ ظفرالحق

798807-rajazafarulhuq-1492761648-956-640x480اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کا کہنا ہے کہ سپریم کے اکثریتی ججز کا اعتراف ہے کہ عدالت عظمیٰ کو بھی پاکستانی آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت یہ اختیارحاصل نہیں کہ وہ کسی منتخب شخص کو اس کے عہدے سے برطرف کرے یا کسی کی رکینت معطل کرے۔
قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریتی اپوزیشن نے اپنے ہی منتخب کردہ چئیرمین سینیٹ کی بات سننے سے انکار کردیا اوران کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جس پر چئیرمین سینیٹ کو مجبوراً اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا عدم برداشت کا رویہ آج کی بات نہیں اور نا ہی اس کا تعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہے بلکہ 2013 کے عام انتخابات میں بھی ان کا یہی رویہ ان کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ اوران کی شکست کا باعث بنا۔
اس خبر کوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

About Pakistan News

Check Also

939961-fire-1505884260-104-640x480

کراچی میں شارع فیصل پرفیکٹری میں دھماکا،ایک ملازم جاں بحق

کراچی: شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک …