Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / قومی اسمبلی اجلاس میں شورشرابہ، ایوان مچھلی بازار بن گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں شورشرابہ، ایوان مچھلی بازار بن گیا

798776-parliment-1492756731-297-640x480اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان نے شورشرابہ شروع کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں جس سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام اپوزیشن ارکان بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز نے پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا جب کہ 3 ججز نے جے آئی ٹی سے تحقیقات کا حکم دیا ہے لیکن جے آئی ٹی وقت کے وزیراعظم سے تحقیقات نہیں کرسکتی۔ نوازشریف کو چاہیئے کہ وہ جمہوری نظام اور پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے مستعفیٰ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قاعدہ اور قانون کے مطابق وقفہ سوالات مؤخر کریں اور عمران خان کو بات کرنے کا موقع دیا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

About Pakistan News

Check Also

939961-fire-1505884260-104-640x480

کراچی میں شارع فیصل پرفیکٹری میں دھماکا،ایک ملازم جاں بحق

کراچی: شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک …