Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / ٹرمپ کا ایجنسیوں کو ایران سے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کا حکم

ٹرمپ کا ایجنسیوں کو ایران سے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کا حکم

798561-DONALDTRUMP-1492723914-799-640x480واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایجنسیوں کو ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے جانیوالے سمجھوتے پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ثابت کیا جائے کہ آیا ایران کے ساتھ معاہدہ اور تہران پر پابندیوں کا خاتمہ امریکا کے مفاد میں ہے یا نہیں۔
امریکی صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک محتاط قدم اٹھاتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 90 دن کے اندر اندر ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے بارے میں رپورٹ پیش کریں کہ آیا یہ معاہدہ اور اس کے نتیجے میں ایران پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے امریکا کی قومی سلامتی کو نقصان تو نہیں پہنچ رہا ہے۔
صحافیوں کی جانب سے صدارتی ترجمان شان اسپائسر سے پوچھا گیا کہ کیا صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی نہیں کی تو ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ محتاط انداز میں اقدامات کررہے ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

940082-americannavy-1505892526-763-640x480

ایران حوثی باغیوں کو تباہ کن ہتھیار سپلائی کررہا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون ڈونیگن نے ایران پر الزام عائد کیا ہے …