Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / چیمپئنز ٹرافی؛ انور علی نے کم بیک پر نگاہیں مرکوز کرلیں

چیمپئنز ٹرافی؛ انور علی نے کم بیک پر نگاہیں مرکوز کرلیں

798514-Anwaralii-1492718784-573-640x480راولپنڈی: پیسر انور علی نے چیمپئنز ٹرافی میں کم بیک پر نگاہیں مرکوز کرلیں۔
پاکستان کی جانب سے 22 ون ڈے انٹرنیشنل اور 16 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلنے والے انور علی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے کوشاں ہیں، پیسر اس ایونٹ میں سندھ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
انور علی نے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو انٹرویو میں کہاکہ راولپنڈی میں کھیلا جانے والا ون ڈے کپ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، میچز براہ راست نشر کیے جارہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اب یہ کرکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ اس موقع سے کس طرح فائدہ اٹھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلیے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں، میری پوری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کروں۔

About Pakistan News

Check Also

1093172-zaryab-1519113843-143-640x480

کراچی کے نوجوان کرکٹر نے ڈراپ ہونے پر خودکشی کرلی

کراچی: کراچی کے نوجوان کرکٹر محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر …