Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا

فیفا کی جانب سے پاکستان پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے متنبہ کیاکہ اس کی تسلیم کردہ قومی فٹبال فیڈریشن کو مانتے ہوئے کنٹرول نہ دیا گیا تو پاکستان پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

فیفا کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیاکہ وہ فیصل صالح حیات کی قیادت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے، حکومت پاکستان بھی اس فیڈریشن کو تسلیم کرتے ہوئے اسے کنٹرول واپس کرے ورنہ پاکستان کو معطل کر دیا جائے گا.

فیفا کا کہنا ہے کہ 31 جولائی تک قومی فیڈریشن کا ہیڈ کوارٹر اور اس کے اکائونٹس بحال نہ کیے گئے تو فیفا سخت ترین اقدام کرتے ہوئے معاملہ اپنی کونسل کے حوالے کرکے پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردے گی۔

About Pakistan News

Check Also

940365-rizvi-1505902578-427-640x480

پی سی بی کو بکی یوسف کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں، تفضل رضوی

لاہور: پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ …