Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی ریلیز پریمئیر کے بعد روک دی گئی

’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی ریلیز پریمئیر کے بعد روک دی گئی

پاکستانی سینما کی تاریخ کی پہلی سپرہیرو فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی ریلیز پریمئیر کے بعد روک دی گئی ہے۔

سائنس فکشن پرمبنی ایکشن سے بھرپورپاکستانی فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘ بہترین کاسٹ اور شاندارٹریلر کے باعث ریلیز سے قبل ہی عوام میں مقبولیت حاصل کرچکی تھی ، فلم کا انتظار شائقین بے صبری سے کررہے تھے۔ فلم کی ریلیز کے لیے ملک بھر کے ملٹی پلیکس میں اسکرینیں تک تیار تھیں لیکن پھر فلم کی ریلیز کو  اچانک تکنیکی وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسرعلی رضا نے فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پروجیکٹ غازی‘‘ کی نمائش کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فی الحال روک دی گئی ہے جبکہ فلم کی دوبارہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائےگا۔ انہوں نے فیس بک پر پیغام درج کرتے ہوئےکہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ’’پروجیکٹ غازی‘‘ شیڈول کے مطابق 14 جولائی کو ریلیز نہیں ہوگی، ہم جانتے ہیں شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن فلم میں کچھ تکنیکی خرابیاں تھیں جن کے ساتھ فلم ریلیز کرنا ممکن نہیں تھا ، ہم نہیں چاہتے لوگ ایسی فلم دیکھیں جس میں بے شمار غلطیاں ہوں لہٰذا ہماری ٹیم نے فلم کو ملتوی کرنا مناسب سمجھا۔

About Pakistan News

Check Also

940419-katrinakaif-1505906940-713-640x480

کترینہ کیف کی تولیے کے ساتھ ورزش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی حال ہی میں جاری کی گئی …