Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی دفاعی امداد پر سخت شرائط کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی دفاعی امداد پر سخت شرائط کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے بھارت سے دفاعی تعاون میں اضافے اور پاکستان کی امداد پر سخت شرائط عائد کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے 696 ارب ڈالر کا دفاعی پالیسی بل منظور کرلیا جس میں پاکستان کو دی جانے والی امداد پر سخت شرائط عائد کردی گئیں جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھارت سے دفاعی تعاون میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوان زیریں میں قومی دفاعی پالیسی بل 2018 پیش کیا گیا جس کے حق میں 344 اور مخالفت میں 81 ووٹ ڈالے گئے اور یہ بل یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔

اس بل میں پاکستان کو دی جانے والی دفاعی امداد پر سخت شرائط عائد کردی گئی ہیں۔ نئی شرائط کے تحت پاکستان کو امداد کے حصول کےلیے اپنے ہاں موجود نیٹو سپلائی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مدد کے لیے واضح اقدامات کرنے ہوں گے، سرحد پار سے ہونے والے حملوں کو روکنا ہوگا اور بارودی سرنگوں (آئی ای ڈیز) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب کارروائی کرنی ہوگی۔

About Pakistan News

Check Also

940082-americannavy-1505892526-763-640x480

ایران حوثی باغیوں کو تباہ کن ہتھیار سپلائی کررہا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون ڈونیگن نے ایران پر الزام عائد کیا ہے …