Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / افغانستان کو امریکی امداد ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کی تجویز

افغانستان کو امریکی امداد ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکا میں اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے کہ افغانستان کو دی جانے والی امریکی امداد کو کابل کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کیے جانے سے مشروط کر دیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس بریڈ شیرمین نے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ افغانستان کو اس شرط پر امداد جاری کی جائے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کو تقسیم کرنے والی ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کرے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی ایشیا میں امریکی اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے موضوع پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھنے والے ڈیموکریٹک رکن کانگریس بریڈ شیرمین نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ اگر وہ پاکستان کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو افغانستان اور پاکستان کے درمیان 2430 کلو میٹر طویل ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کرے۔

About Pakistan News

Check Also

939197-ladakhwomanx-1505815604-262-640x480

بھارت میں نومسلم خاتون کا بدھ انتہا پسندوں کو کرارا جواب

لداخ کی ایک نومسلم خاتون نے انتہاء پسندوں کی جانب سے گھناؤنے پروپیگنڈے کا جواب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *