Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بینظیر بھٹو قتل کیس؛ پولیس افسران کی سزائیں معطل

بینظیر بھٹو قتل کیس؛ پولیس افسران کی سزائیں معطل

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئےان کی سزاؤں کو معطل کردیا ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کی اپیلوں پر سماعت کی، سابق پولیس افسران کا موقف تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد کو نظر انداز کیا، عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے لہذا سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

About Pakistan News

Check Also

939111-mishal-1505810267-597-640x480

مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

پشاور: مشال خان قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *