Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کاآغاز

پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کاآغاز

کراچی: پاک بحریہ کے زیراہتمام پہلی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ۔
ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپ کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس تھے۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کہا کہ گوادر بندرگاہ قومی اقتصادی ترقی کی بنیاد اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی خوشحالی کا وسیلہ ہے، پاکستان توانائی کی بین الاقوامی گزرگاہ ”آبنائے ہرمز“ کے قریب واقع ہے جو پٹرولیم کی کل بحری تجارت کے 30فی صد کی آبی گزرگاہ ہے، ورکشاپ کا مقصد بحری معیشت اور سمندر سے جڑے قومی سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگہی پھیلانا ہے، میری ٹائم سکیورٹی تمام بحری خطرات بشمول ریاستی وغیر ریاستی عناصر کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خطے کی میری ٹائم صورت حال پر نظر رکھیں

About Pakistan News

Check Also

939111-mishal-1505810267-597-640x480

مشال قتل کیس میں گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

پشاور: مشال خان قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 57 ملزمان پر فرد جرم عائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *