Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلگام کے علاقے خدوانی میں سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا، جن کی شناخت سیار احمد وانی اور داؤد الہی خان کے نام سے ہوئی۔ دو روز کے دوران بھارتی تشدد سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔
نوجوانوں کی شہادت پر کلگام اور اسلام آباد (اننت ناگ) کے اضلاع میں احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا، جب کہ انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردیں۔ سیار احمد وانی اور داؤد الہی خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جبکہ شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

About Pakistan News

Check Also

1001025-image-1510990131-352-640x480

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجا واپس بلالیا

ریاض: سعودی عرب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *