Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات

پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات کرنے کے لیے اردن اور عمان کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے نہ صرف شامی بچوں کے ساتھ وقت گزارا بلکہ اس دوران عربی زبان میں اپنا نام لکھنا بھی سیکھا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا مسلمانوں کے لیے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں ، کچھ عرصہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اذان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اذان کی آواز سن کر بہت سکون محسوس ہوتاہے، وہ جب بھی بھوپال میں واقع اپنے گھر جاتی ہیں تو ٹیرس پر شام کے وقت اذان کی آواز سنائی دیتی ہے اور وہ تمام کام بھول کر صرف اسی آواز کو سنتی ہیں انہیں اذان کی آواز سن کر بہت سکون ملتا ہے، پریانکا کی مسلمانوں سے محبت کا ایک اور واقعہ حال ہی میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے اردن میں قائم مسلمان شامی پناہ گزین بچوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے
اداکارہ پریانکا چوپڑا 2016 سے یونیسف کی سفیر ہیں اوروہ مسلمان شامی مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیےاردن میں قائم شامی پناہ گزین کے کیمپ پر پہنچیں جہاں انہوں نے شامی بچوں سے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کے دوران انہوں نے نہ صرف بچوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا بلکہ انہیں انگلش بھی سیکھائی اور خود ان سے عربی سیکھی۔

About Pakistan News

Check Also

939000-shahid-1505805498-426-640x480

شاہد کپور نے تلوار بازی سیکھ لی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی آئندہ پدما دتی کے لیے تلوار بازی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *