Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / صبا قمر کے بعد نور نے بھی اثاثے ضبط ہونے کی تردید کردی

صبا قمر کے بعد نور نے بھی اثاثے ضبط ہونے کی تردید کردی

کراچی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بعد اداکارہ نور بخاری نے بھی ایف بی آر کی جانب سے اپنے اثاثے ضبط کیے جانےکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ذمہ داری شہری ہیں ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانی بند کی جائیں۔
کچھ روز قبل ایف بی آر کی جانب سے اداکارہ صبا قمر اور نور بخاری کے بارے میں وائرل ہونے والی خبر کہ دونوں اداکاراؤں نے 2015 سے ٹیکس ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے دونوں کا گھر ضبط ہونے اور بینک اکاؤنٹ بند ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی ، ابتدا میں تو دونوں اداکاراؤں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم گزشتہ روز صبا قمر نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا گھر سیل ہونے اور بینک اکاؤنٹ بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بنا تصدیق کیے ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانی بند کی جائیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: صبا قمرنےگھراورجائیداد ضبط ہونے کی تردید کردی

About Pakistan News

Check Also

941489-anushkasharma-1505987903-953-640x480

انوشکا شرما پر15 سال کی عمرمیں کیا قیامت ٹوٹی

: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں ماضی میں اپنے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *