Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / کراچی سے جانیوالا پہلا بحری جہاز آج دوحہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا

کراچی سے جانیوالا پہلا بحری جہاز آج دوحہ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا

کراچی: قطراور پاکستان کے درمیان شروع ہونیوالی تیز رفتار شپنگ سروس کے تحت کراچی کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والا پہلا بحری جہاز آج پیر کو دوحہ کی بندرگاہ حمد (Hamad) پر لنگر انداز ہوگا۔
دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست شپنگ سروس کے آغاز سے قبل پاکستانی تجارتی سامان دوحہ تک پہنچنے میں 7روز کا عرصہ لگ رہا تھا جبکہ اب 4روز میں پاکستانی شپمنٹس دوحہ پہنچ جائیں گی۔ پاکستان کے کاروباری طبقے بالخصوص ایکسپورٹرز کی جانب سے اس پیشرفت کو پاکستان کی گرتی ہوئی برآمدات کو بڑھانے کا بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے مطابق صدر زبیر طفیل کے پاکستان اور قطر کے تجارتی تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اگرچہ باہمی تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں نہیں ہے لیکن براہ راست شپنگ سروس جیسے اقدامات سے پاکستان کو قطر کے لیے برآمدات بڑھانے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست شپنگ سروس سے قبل بڑے مال بردار بحری جہاز(مدر ویسلز) دوحہ کی بندرگاہ پر مال اتاررہے تھے جو بعد میں چھوٹے جہازوں(فیڈرز) کے ذریعے کراچی لایا جاتا تھا اب یہ مال براہ راست کراچی کی بندرگاہ پر لایا جائے گا جس سے نہ صرف ترسیل کے وقت بلکہ لاگت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔

About Pakistan News

Check Also

1088047-FBRnew-1518644960-621-640x480

یواے ای سے 55 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات موصول

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیونے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس و املاک کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *