Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / حکومت انرجی مکس میں ہائیڈل کا حصہ بہتر نہ کرسکی

حکومت انرجی مکس میں ہائیڈل کا حصہ بہتر نہ کرسکی

اسلام آباد: حکومت 4 سال سے زائد عرصہ گزارنے کے باوجود بھی انرجی مکس میں ہائیڈل کا حصہ بہتر نہ کرسکی۔
ہائیڈل سے بجلی کی پیدوار میں گزشتہ سال کی نسبت 5.13فیصد کمی ہوئی ہے، ڈیزل سے بجلی کی پیدوار میں ایک سال کے دوران 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہواہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار کیلیے مہنگے وسائل پر انحصار جاری ہے جبکہ پانی سے بجلی کی پیدوارمیں کمی کا رجحان جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران آبی وسائل سے بجلی کی پیدوار35.92 فیصد سے کم ہو کر 30.37فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال کے نسبت اس سال بجلی کی پیدوار کم ہو کر 3847 میگاوا ٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق ایک سال کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیدوار میں 2.09 فیصد کا اضافہ ہو ا ہے۔ گزشتہ سال ڈیزل سے بجلی کی پیدوار .60فیصد تک محدود تھی تاہم اس سال اس میں اضافہ ہواہے۔
ہائیڈل اور ایٹمی ذرائع سے پیدا کی جانے والی بجلی دیگر تمام ذرائع کے سستی ہے جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل بجلی پیدا کرنے والے مہنگے ترین ذرائع ہیں۔ موجود حکومت نے بر سر اقتدار آنے کے بعد بجلی کی پیدوار پر تو توجہ دی مگر انرجی مکس کو بہتر نہ کیاجاسکا اور ابھی تک بجلی کی پیداوار کا زیادہ انحصار مہنگے فرنس آئل ڈیزل اوردرآمدی ایل این جی پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تیل وگیس سے61 فیصد بجلی پیدا کی جا رہی ہے اورایٹمی ذرائع سے 5 فی صد جبکہ ہوا اور شمسی ذرائع سے 4 فیصد بجلی پیدا کی

About Pakistan News

Check Also

1000535-Vegetablesexpress-1510951067-420-640x480

سبزی سستی، ہفتہ وار افراط زر میں 0.88 فیصد کمی

کراچی: ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں حساس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *