Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / کراچی پیکیج کے تحت نئی اسکیمز کی منظوری خوش آئند قرار

کراچی پیکیج کے تحت نئی اسکیمز کی منظوری خوش آئند قرار

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر مسعود نقی، کائیٹ ڈی ایم سی کے چیئرمین اور سی ای او زبیر چھایا و دیگر عہدیداروں نے کراچی پیکیج کے تحت نئی اسکیمز کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر و دیگر عہدیداروں نے کراچی پیکیج کے تحت 8 ارب 40 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں، پلوں اور نالوں کی تعمیر، نکاسی آب و پانی کی فراہمی سمیت دیگر نئی اسکیمز کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اجرا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اوروزیر بلدیات جام خان شورو کے اقدامات لائق تحسین ہیں چونکہ کراچی جو کہ بین الاقوامی شہر کی حیثیت رکھتا ہے ملک کی تعمیر و ترقی میں اس شہر کا نمایاں حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے انہیں جلد مکمل کیا جائے جبکہ شہر میں پانی کی طلب و رسد ایک بڑا اور اہم مسئلہ ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی ذاتی توجہ کے باعث خصوصی گرانٹ کے ذریعے حکومت کی جانب سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے لیکن تاحال فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا، لہٰذا اپیل کرتے ہیں کہ صنعتی زون کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز کا فی الفور اجرا کیا جائے۔

About Pakistan News

Check Also

1088047-FBRnew-1518644960-621-640x480

یواے ای سے 55 پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات موصول

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیونے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس و املاک کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *