Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کراچی میں پک اپ اورٹرالرمیں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

کراچی میں پک اپ اورٹرالرمیں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر پک اپ اور ٹرالرمیں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ پرمخالف سمت سے آنے والی تیزرفتار پک اپ اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار8 میں سے 3 افراد موقع ہی دم توڑ گئے تھے تاہم فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقلی کے بعد 5 زخمیوں میں سے 3 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ 2 کا علاج جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پک اپ میں موجود 3 ماہ کی بچی اس خوفناک حادثے میں معجزانہ طورپربچ گئی جب کہ بچی کی ماں حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت اورکاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

About Pakistan News

Check Also

1005913-sindhassembly-1511387035-357-640x480

سندھ اسمبلی؛ اپوزیشن کی ارکان کے نام پر 2 کروڑ جاری ہونیکا انکشاف

کراچی: سندھ اسمبلی نے بدھ کو ڈپٹی کمشنر سکھر کے خلاف ایم کیوایم کی خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *