Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سندھ ہائیکورٹ نے 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں

سندھ ہائیکورٹ نے 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پانچ مبینہ دہشت گردوں کی سزا کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2014 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، مبینہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا تھا جس پر عدالت کی جانب سے ملزم عبدالحق اور علی رضا کو چودہ 14 سال قید، کاشف کو 8 سال، سلیم اور ارشد کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سماعت کے دوران ممتاز علی خان دیش مکھ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کو پہلے حراست لیا گیا بعد میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے اسلحہ برآمدگی ظاہر کی گئی، جس پرعدالت نے پانچوں مبینہ دہشت گردوں کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

About Pakistan News

Check Also

941162-ShaikhRasheedPhotoExpress-1505971039-236-640x480

اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دے دیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر اسحاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *