Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / ششانک منوہر کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم

ششانک منوہر کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم

لاہور: آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔
ششناک منوہر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ کیلیے اچھا دن ہے کہ پاکستان ورلڈ الیون کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کو اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا موقع ملے گا۔
چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ ورلڈ الیون اور آئی سی سی آفیشلز کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب وہاں معیاری کرکٹ ہوگی جس سے پُرجوش شائقین لطف اندوز ہونگے، امید ہے کہ عظیم قوم کی سرزمین پر یہ ہفتہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

About Pakistan News

Check Also

1005798-pcb-1511410125-222-640x480

پی سی بی آئین میں تبدیلی کی کوشش موخر ہوگئی

کراچی: پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کی کوشش موخرہوگئی، شکیل شیخ کی ایما …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *