Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے، خورشید شاہ

موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے تاہم ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا تاہم حکومت کو نئے چیئرمین نیب کے لیے جلد نام دیں گے اور ایسا نام دیں گے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنچ نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب پہلے دن سے ہی متنازع رہے جب کہ ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرے، چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے رابطہ کرلیا ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1005913-sindhassembly-1511387035-357-640x480

سندھ اسمبلی؛ اپوزیشن کی ارکان کے نام پر 2 کروڑ جاری ہونیکا انکشاف

کراچی: سندھ اسمبلی نے بدھ کو ڈپٹی کمشنر سکھر کے خلاف ایم کیوایم کی خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *