Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / بابری مسجد کیس:سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیں گے، ہندو تنظیم

بابری مسجد کیس:سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیں گے، ہندو تنظیم

نئی دہلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم تاریخی بابری مسجد کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں متعین غیرملکی سفارت کاروں کے50رکنی گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بھارت کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی 2الگ الگ تنظیمیں ہیں تاہم دونوں مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے مشاورت کرتی ہیں۔ انڈیا فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت سے سفارتی نمائندوں کی ملاقات کیلیے منعقدکی گئی تھی۔
جس میں بھارت کے شہری ہوا بازی کے وزیر جیانت سنہا نے بھی شرکت کی۔ اس سوال کے جواب کہ آیا بابری مسجد تنازع کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئندہ انتخابات سے قبل آسکتا ہے، موہن بھگوت نے کہا کہ عدالت اس بارے میں ایک رولنگ دے گی اور آر ایس ایس اس پر عمل کرے گی۔

About Pakistan News

Check Also

1090278-turkeyx-1518848292-667-640x480

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر 6 صحافیوں کو عمر قید

انقرہ: ترکی کی عدالت نے 2016 میں حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں ملوث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *