Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / ورلڈ الیون پاکستان کے مزید 2 دورے کرے گی، نجم سیٹھی

ورلڈ الیون پاکستان کے مزید 2 دورے کرے گی، نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کے مزید 2 دورے کرے گی جس میں مزید بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، مناسب حالات اور آئی سی سی کی کاوشوں کی بدولت عالمی کرکٹرز پاکستان آ کر کھیلنے پر تیار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلا قدم پاکستان میں کم از کم ایک میچ کا انعقاد تھا جو پی ایس ایل فائنل کی صورت میں کامیابی سے ہوا، دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی کے سکیورٹی ماہرین نے مثبت رپورٹس دیں جس کے باعث ورلڈ الیون کے دورہ کا انعقاد ممکن ہوا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے حالیہ دورہ کے بعد 2018 اور 2019 میں بھی عالمی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، حالات بتدریج بہتر ہونے کے ساتھ امید ہے کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آ کر کھیلیں گی، سری لنکا ٹیم بھی نومبر میں ایک یا دو ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی 3 میچز کی سیریز کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھری ہے۔

About Pakistan News

Check Also

941130-match-1505982394-656-640x480

شمالی وزیرستان میں قومی کھلاڑیوں کی چھکے چوکوں کی برسات

میران شاہ: شمالی وزیرستان کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک فوج کے زیراہتمام یو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *