Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کس الزام پر نااہل کیا جائے گا اور اگر حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرلے جب کہ مجھے نااہل کیا گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا لیکن کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

About Pakistan News

Check Also

970651-__updates-1508522977-461-640x480

پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا

راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول مقابلوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *