Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / انٹر نیشنل / لندن میں باپ کا بنایا کیک کھانے سے بیٹی ہلاک ویب ڈیسک 15 منٹ پہلے

لندن میں باپ کا بنایا کیک کھانے سے بیٹی ہلاک ویب ڈیسک 15 منٹ پہلے

لندن: لندن میں والد کے بنائے گئے کیک کا ٹکڑا کھانے سے بیٹی ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں رہائش پذیر بھارتی فیملی کے گھر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، بھارتی نژاد شہری ونود نے گھر میں کیک بنایا، کیک بنانے کے دوران ونود کی 9 سالہ بیٹی نینیکا نے کیک میں بلیک بیری بھی ڈالنے کے لیے کہا اور جیسے ہی نینیکا نے کیک کھایا وہ فوراً ہی زمین پر گر گئی اور نیلی پڑگئی۔ واقعہ کے بعد نینیکا کے والد نے اس کو فوراً گھر میں موجود طبی امداد دی اور اسپتال منتقل کیا لیکن نینیکا کا جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق نینیکا کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔
نینیکا کےوالدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو دودھ کی مصنوعات سے الرجی تھی جب کہ نینیکا نے کبھی پھل بھی نہیں کھائے تھے، نینیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت ان کے لیے انتہائی گہرا صدمہ اور ڈراؤنا خواب ہے۔

About Pakistan News

Check Also

970895-egyptpolicereuters-1508545776-388-640x480

مصر میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلہ، 30 اہلکار ہلاک

قاہرہ: مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *