Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا

ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ آج ہوگا

دبئی: چیمپئنز کے چیمپئن نے سری لنکا سے ٹیسٹ میں شکست کا انتقام لینے کی ٹھان لی، ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعے کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین 5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعے کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کرتے ہوئے خود کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کیا،شام کوٹرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔
مہمان سری لنکا نے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کوکلین سوئپ کیا تھا،چیمپئنز ٹرافی کے فاتح گرین شرٹس کو طویل فارمیٹ میں ناکامیوں کا بدلہ چکانے کیلیے عمدہ کارکردگی دکھانا پڑے گی، ٹیسٹ سیریز کی ناکام مہم میں شریک ہونے والے کرکٹرز کپتان سرفراز احمد،بابر اعظم، حارث سہیل اور پہلے ٹیسٹ میں حسن علی ہی ایک روزہ میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

About Pakistan News

Check Also

1063300-blind-1516399937-792-640x480

پاکستان یا بھارت؟ بلائنڈ کرکٹ کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور: پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے نئے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا تاہم روایتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *