Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل / ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے آئی سی سی بورڈ آج مہر قبولیت ثبت کرے گا اسپورٹس ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیے آئی سی سی بورڈ آج مہر قبولیت ثبت کرے گا اسپورٹس ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

آکلینڈ: آئی سی سی بورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر آج مہرقبولیت ثبت کرے گا جبکہ 2020 سے 13 ملکی ون ڈے لیگ شروع کرنے کی بھی منظوری دی جائیگی۔
آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیوز اور دیگر ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے جنھوں نے اپنی سفارشات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی سمت کا تعین کردیا،اب اس کی منظوری جمعے کو آکلینڈ میں ہی آئی سی سی بورڈ دے گا، جن اہم پوائنٹس کے بارے میں سفارشات بھیجی گئیں ان میں ٹاپ 9 ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کا 2019 سے آغاز اور فائنل لارڈز میں کرانا نمایاں ہیں۔ 3 سالہ ون ڈے لیگ شروع کی جائیگی، جس میں 13 ممالک شریک ہونگے،اس کا آغاز 2020 سے ہوگا۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، آئی سی سی اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کے حوالے سے اپنے نفع نقصان پر غور کریگی۔ ویمنز کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافے کیلیے مختلف اقدامات کی بھی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

About Pakistan News

Check Also

1063300-blind-1516399937-792-640x480

پاکستان یا بھارت؟ بلائنڈ کرکٹ کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور: پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے نئے چیمپئن کا فیصلہ آج ہوگا تاہم روایتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *