Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / وانی کپور ہریتھک اور ٹائیگر شروف کے مدمقابل کاسٹ

وانی کپور ہریتھک اور ٹائیگر شروف کے مدمقابل کاسٹ

ممبئی: بالی ووڈ میں پہلی بار ٹائیگر شروف اپنے گرو ہریتھک کے ساتھ یش راج کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جب کہ اب فلم میں لیڈنگ رول میں وانی کپور کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کا فلمی کریئر اپنے آغاز میں ہی عروج پر ہے اور اب تک ان کی تمام فلموں کو مداحوں نے بے حد سراہا ہے مگر چند ہفتے قبل یش راج بینرز نے ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کرکے ہیروپنتی کے ہیرو کی بڑی خواہش پوری کردی جو پہلے ہی اپنے گرو ہریتھک کے ساتھ فلم کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے لیے ادکارہ کا بھی اعلان کیا جو ہریتھک روشن کے مدمقابل لیڈ رول میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی ہدایت کاری ہریتھک روشن کی فلم ’بینگ بینگ‘ کے ڈائریکٹر سدارتھ آنند انجام دیں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ اپریل 2018 میں شروع ہوگی اور جنوری 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اب تک فلم کا کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

About Pakistan News

Check Also

971352-meera-1508578401-283-640x480

اداکارہ میرا کی تنسیخ نکاح کی سماعت 26 اکتوبرتک ملتوی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ تنسیخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *