Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / شاہ رخ خان کی بیٹی بنیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

شاہ رخ خان کی بیٹی بنیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں ان کا چہرہ کافی سوجا ہوا نظر آرہا ہے، اس تصویر کے باعث سہانا خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیٹی سہانا خان نے ابھی بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا ہے اور ابھی سے ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو حسیناؤں میں ہونے لگا ہے، سہانا خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی سادگی اور حسن کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کرنے کے ساتھ تبصرہ بھی کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز سہانا خان کی انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصویرپر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سہانا خان کی بالی ووڈ میں انٹری

About Pakistan News

Check Also

971352-meera-1508578401-283-640x480

اداکارہ میرا کی تنسیخ نکاح کی سماعت 26 اکتوبرتک ملتوی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے ساتھ تنسیخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *