Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بزنس / پاکستان میں اسمارٹ فون کی فروخت تیزی سے بڑھنے لگی

پاکستان میں اسمارٹ فون کی فروخت تیزی سے بڑھنے لگی

کراچی: انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور آبادی میں نوجوانوں کے بلند تناسب کی وجہ سے پاکستان میں اسمارٹ فون کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.
اسمارٹ فونز کی فروخت کے لحاظ سے پاکستان خطے کی سرفہرست مارکیٹس میں شامل ہوچکا ہے جہاں اسمارٹ فونز کے نفوذ کی شرح گزشتہ 2 سے 3 سال کے دوران 30فیصد سے بڑھ کر 50فیصد تک پہنچ چکی ہے۔انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فونز کی سہ ماہی فروخت 34لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیوائسز بنانے والی عالمی کمپنی لینوو(Lenovo) کے جنرل منیجر اسمارٹ فونز برائے مڈل ایسٹ شارے شمس کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فونز کے لیے اب بھی بہت مواقع موجود ہیں، پاکستانی صارفین جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے میں پیش پیش ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی باتیں چل رہی ہیں، پاکستانی صارفین انٹرنیٹ کے فوائد بھی بھرپور استفادہ کررہے ہیں اور اب آن لائن خریدوفروخت سمیت آن لائن مواد کی طلب میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

About Pakistan News

Check Also

970867-FBRnew-1508534796-113-640x480

پاکستان کے راستے کارگو ترسیل کے لیے نئے رولز جاری

اسلام آباد: ایف بی آر نے پاکستان کے راستے خطے کے دیگر ممالک کوملکی و …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *