Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جنرل بلال کہہ دیں کہ ایم کیوایم پاکستان انہوں نےبنائی تو سیاست چھوڑ دوں گا، فاروق ستار

جنرل بلال کہہ دیں کہ ایم کیوایم پاکستان انہوں نےبنائی تو سیاست چھوڑ دوں گا، فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر یہ کہہ دیں کہ ایم کیوایم پاکستان اسٹیبلشمنٹ نے بنائی تو وہ پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑ دیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے اس الزام کو مسترد کیا کہ 22 اگست کی رات کو رینجرز نے فاروق ستار کو بلوا کر ایم کیوایم پاکستان بنانے کی ہدایت کی ۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان بنانے اور متحدہ لندن سے علیحدگی کا فیصلہ میرا اپنا تھا اگر کوئی ثابت کردے یا اس وقت کے ڈی جی رینجرز یہ کہہ دیں کہ ایم کیوایم پاکستان اسٹیبلشمنٹ نے بنائی ہے تووہ سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے ملاقات کروائی

About Pakistan News

Check Also

1001046-earthquackmainnimage-1510991580-793-640x480

زلزلہ زدگان کے لئے پاکستانی امداد تہران پہنچ گئی

 اسلام آباد:  پاکستان کی جانب سے ایران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھیجی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *